ETV Bharat / international

PM Modi at US Congress بھارت اور امریکہ مل کر دنیا کو بہتر مستقبل دیں گے، مودی - بھارت امریکہ مل کر دنیا کو بہتر مستقبل دیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 'بھارت اور امریکہ مل کر دنیا کو بہتر مستقبل دیں گے۔' Modi address to US congress

بھارت اور امریکہ مل کر دنیا کو بہتر مستقبل دیں گے، مودی

author img

By

Published : Jun 23, 2023, 12:06 PM IST

واشنگٹن: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دنیا کی دو سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے ناطے بھارت اور امریکہ کے درمیان شراکت داری دنیا کے مفاد میں ہے اور دونوں ملک مل کر دنیا کو ایک بہتر مستقبل اور مستقبل کو بہتر دنیا دیں گے۔ جمعرات کو امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ان کے لئے اس عظیم ایوان سے دوسری بار خطاب کرنا فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس سے خطاب کرنا ہمیشہ ایک بڑا اعزاز ہوتا ہے اور دو مرتبہ ایسا کرنا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ وزیراعظم نے کہا ’’جمہوریت ہماری مقدس اور مشترکہ اقدار میں سے ایک ہے۔ جمہوریت وہ جذبہ ہے جو مساوات اور احترام کی حمایت کرتا ہے۔ جمہوریت ایک ایسا نظریہ ہے جو بحث و مباحثہ کا خیر مقدم کرتا ہے۔ جمہوریت ایک ایسا کلچر ہے جو سوچ اور اظہار کو پنکھ دیتا ہے۔ ہندوستان کو قدیم زمانے سے ہی ایسی قدروں سے نوازا گیا ہے۔ ہندوستان جمہوری جذبے کی ترقی میں جمہوریت کی ماں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ سب سے پرانا ہے اور بھارت سب سے بڑی جمہوریت ہے۔ ہماری شراکت داری جمہوریت کے مستقبل کے لیے اچھی علامت ہے۔ ہم مل کر دنیا کو ایک بہتر مستقبل اور مستقبل کو ایک بہتر دنیا دیں گے۔ مودی نے کہا کہ جب سات سال پہلے انہوں نے وزیر اعظم کے طور پر پہلی بار امریکہ کا دورہ کیا تو بھارت دنیا کی 10ویں سب سے بڑی معیشت تھا۔ آج ہندوستان پانچویں سب سے بڑی معیشت ہے اور جلد ہی تیسری بڑی معیشت ہوگا۔ جب ہندوستان ترقی کرتا ہے تو پوری دنیا ترقی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ پرانے زمانے کی جھجک اور ہچکچاہٹ کو چھوڑ کر دوستی کی کسوٹی پر کھرے اترے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سات سال پہلے جب میں یہاں آیا تھا تب سے امریکہ میں بہت کچھ بدل گیا ہے، لیکن بہت کچھ ویسا ہی رہ گیا ہے – جیسے کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دوستی کو گہرا کرنے کا ہمارا عزم۔ گزشتہ چند برسوں میں مصنوعی ذہانت کے دور میں امریکہ اور ہندوستان میں مزید ترقی دیکھی گئی ہے۔ مودی نے کہا کہ جمہوریت، جامع نظم اور استحکام کا جذبہ دونوں ممالک کی عظیم خصوصیات ہیں اور یہ دنیا کے تئیں ہمارا نقطہ نظر بھی واضح کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان زمین اور فطرت کا احترام کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ دونوں ممالک کی عظیم شخصیات سے حاصل کی گئی تحریک کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا، "دو صدیوں سے زیادہ عرصے سے، ہم نے عظیم امریکیوں اور بھارتیوں کی زندگیوں سے ایک دوسرے کو متاثر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Boycott of Modi Address in Congress امریکی مسلم قانون سازوں کا پی ایم مودی کے خطاب کے بائیکاٹ کا اعلان

وزیر اعظم مودی نے کہا ہم مہاتما گاندھی اور مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم بہت سے دوسرے لوگوں کو بھی یاد کرتے ہیں جنہوں نے آزادی، مساوات اور انصاف کے لیے کام کیا تھا۔ آج میں ان میں سے ایک - کانگریسی جان لیوس کو بھی دلی خراج عقیدت پیش کرنا چاہوں گا۔" انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا میں بھارت کے لئے امریکہ کا ایک خاص مقام ہے نیز امریکہ اور آپ سب میں بھی بھارت کے تئیں یہی احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاع اور ایرو اسپیس کے شعبے میں تعاون دونوں ممالک کے لیے مفید ہے۔ اس تعاون سے جہاں بھارت اس میدان میں آگے بڑھ رہا ہے وہیں دوسری طرف امریکہ کو بھی اس سے چوطرفہ فائدہ ہورہا ہے۔

جب فون بنانے والی کوئی کمپنی بھارت میں سرمایہ کاری کرتی ہے تو اس سے دونوں ممالک میں ملازمتوں اور مواقع کا ایک بہت بڑا ماحولیاتی نظام پیدا ہوتا ہے۔ جب ہندوستان اور امریکہ سیمی کنڈکٹرز اور دیگر اہم شعبوں میں مل کر کام کرتے ہیں، تو دنیا کی سپلائی چینز مضبوط اور زیادہ قابل اعتماد ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صدی کے آغاز میں دونوں ممالک دفاعی تعاون میں اجنبی تھے لیکن اب امریکہ ہمارا سب سے اہم دفاعی پارٹنر ہے۔ اس کے علاوہ دیگر کئی شعبوں میں بھی دونوں ممالک کے درمیان وسیع تعاون جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تعاون کی کوئی حد نہیں اور ہمارے تعلقات بہت فطری ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.