ETV Bharat / international

Fuel Price Hike in Pakistan: پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں تیس روپے فی لیٹر اضافہ، عمران خان کا ٹویٹ

author img

By

Published : May 27, 2022, 4:10 PM IST

پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے۔Fuel Price Hike in Pakistan جس کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرکے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے بیرونی آقاؤں کی غلامی کی قیمت ادا کرنا شروع کر دی ہے، جب کہ بھارت امریکہ کا اسٹریٹجک اتحادی ہونے کے باوجود روس سے سستا تیل خرید کر ایندھن کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کمی کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

Imran Khan Slams Pakistan Government Over Fuel Price Hike
پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں تیس روپے فی لیٹر اضافہ

اسلام آباد: حکومت پاکستان کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 30 روپئے اضافے کا اعلان کرنے کے بعد پاکستان کے سوشل میڈیا پر قیمتوں میں اضافہ اور اس کے ممکنہ معاشی اور سیاسی اثرات شدید بحث کا مرکز بن چکا ہے۔ اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بھارت کا نام لیتے ہوئے ایک بار پھر شہباز شریف حکومت پر تنقید کی۔ Imran Khan Slams Pakistan Government

عمران خان نے کہا کہ اس بے حس حکومت نے روس کے ساتھ 30 فیصد سستے تیل کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی کے معاہدے پر عمل نہیں کیا۔ انہوں نے بھارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا اسٹریٹجک اتحادی ہونے کے باوجود روس سے سستا تیل خرید کر ایندھن کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کمی کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں %20 یا 30 روپے فی لیٹر اضافے، جو ہماری تاریخ کا سب سےبڑا یکمشت اضافہ ہے، کے ساتھ قوم نے امپورٹڈ سرکار کی بیرونی آقاؤں کی غلامی کی قیمت ادا کرنا شروع کر دی ہے۔ نااہل اور بےحس حکومت نے %30 سستے تیل کی خریداری کیلئے روس سے ہمارا سودا حاصل نہیں کیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اس کے برعکس امریکہ کے اسٹریٹیجیک شراکت دار بھارت نے روس سے سستا تیل خرید کر ایندھن کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کمی کی ہے۔ ہماری قوم اب مجرموں کے اس گروہ کے ہاتھوں مہنگائی کا ایک بڑا طوفان بھگتے گی۔

یہ بھی پڑھیں: PTI Azadi March: عمران خان نے حکومت کو انتخابات کے اعلان کے لیے چھ دن کی مہلت دی

واضح رہے کہ جمعرات کی شب پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کا اعلان کیا۔Fuel Price Hike in Pakistan مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک لیٹر پٹرول 179.86روپے، ڈیزل 174.15 روپے، لائٹ ڈیزل 148.31 روپے جبکہ مٹی کا تیل 155.56 روپے فی لیٹر ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ جب تک پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائیں گے آئی ایم ایف قرض نہیں دے گا، عمران خان فارمولے پر جاوں تو ڈیزل 305 روپے کا ہوگا، حکومت نے غریب لوگوں کی پروٹیکشن کا فیصلہ کیا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سابق حکومت میں فروری تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوا، سابق حکومت نے پٹرول کی قیمت کو فکسڈ رکھا۔ پاکستانی وزیر خزانہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے لیے عوام پر کچھ نہ کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر ہوگیا، پٹرول پر سبسڈی کا امیر اور غریب دونوں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.