ETV Bharat / international

Pakistan Mid-term Elections وسط مدتی انتخابات کی پیشکش کا غلط مطلب نکالا گیا، عمران

عمران خان نے زور دے کر کہا کہ فوری انتخابات کرانے کی ان کی پیشکش کو غلط سمجھا گیا۔ ایسا انہوں نے ملک کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا تھا۔ اس سے قبل، اپنی زمان پارک رہائش گاہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین اسمبلی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے زور دے کر کہا کہ پی ٹی آئی "اس مہینے پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے اورپاکستان میں 66 فیصد حصوں کو انتخابات میں لے جانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ Pakistan mid term Elections

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 4, 2022, 5:19 PM IST

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان نے زور دے کر کہا کہ فوری انتخابات کرانے کی ان کی پیشکش کو غلط سمجھا گیا، ایسا انہوں نے ملک کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کہاتھا۔ خیال کیا جاتا ہے وسط مدتی انتخابات پر مخلوط حکومت سے بات چیت کی ان کی پیشکش مبینہ طورپر الٹی پڑجانے کے بعد صورتحال کو واضح کرنے کی کوشش کے طوپر انہوں نے یہ بیان دیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے وفاقی حکومت کے 'آپریٹرز' کو یہ احساس دلانے کی تلقین کی کہ ملک تیزی سے دیوالیہ پن کی طرف بڑھ رہا ہے اور ان سے 22 کروڑ لوگوں کو نقصان سے بچانے کے لیے کام کرنے کی اپیل کی۔Pakistan mid term Elections

'بول نیوز' کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران عمران نے اپنے موقف کو نئی جہت دی۔ پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ وہ پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے میں تاخیر کر سکتے ہیں اگر سیاسی رہنما میز پر آنے اورطے کرنے کے لئےکہ زیادہ سے زیادہ اگلے مارچ کے آخر تک عام انتخابات کرانے پر راضی ہوں۔

چونکہ مارچ رمضان کا مہینہ ہوگا، مسٹر خان کی نئی تجویز کا مطلب یہ ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کو فوری طور پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا چاہیے، تمام اسمبلیاں تحلیل کر کے عام انتخابات کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ لیکن انہوں نے کہا کہ انتخابات روزے کے مہینے میں بھی ہو سکتے ہیں۔

اس سے قبل، اپنی زمان پارک رہائش گاہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین اسمبلی سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ پی ٹی آئی اس مہینے پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے اورپاکستان میں 66 فیصد حصوں کو انتخابات میں لے جانے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں رہنے والی تمام سیاسی جماعتیں انتخابی مہم کی تیاریوں میں مصروف ہوں گی جس کی وجہ سے ملک کی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے قبل از وقت انتخابات کرانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا ہے، لیکن دعویٰ کیا کہ حکمران اتحاد ان کی پارٹی سے شکست کے خوف سے انتخابات سے کنارہ کشی اختیار کر رہا ہے۔

دوسری جانب، بظاہر جمعہ کو حکومت کو کی گئی مذاکرات کی پیشکش کو واپس لیتے ہوئے، پی ٹی آئی کے سربراہ نے اپنے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا کہ وہ ’’چوروں اور ڈاکوؤں‘‘ سے بات نہیں کریں گے، یہ اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا پیغام ان طاقتوں کے لئے ہے جو اقتدار میں ہیں۔

انہوں نے کہا، 'میں آپ (پی ڈی ایم حکومت) سے ملک کی خاطر انتخابات کا اعلان کرنے کا کہہ رہا ہوں، کیونکہ پی ٹی آئی کو کوئی فکر نہیں ہے، چاہے انتخابات اگلے سال اکتوبر میں ہی کیوں نہ ہوں۔' انہوں نے کے پی کے اراکین اسمبلی سے کہا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم اور تیاری شروع کریں۔

ڈوبتی ہوئی معیشت کو بچانے کے لیے ایکشن پلان نہ ہونے پر وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے، سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم ایل-این نے اپنے دو "تجربہ کار" وزرائے خزانہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار کا 'ٹیسٹ' کیا ہے۔ لیکن وہ دونوں ایک دوسرے پر ملک کو دیوالیہ کرنے کا الزام لگانے میں مصروف تھے۔

خان نے کہا، 'اقتدار کی حمایت کے بغیراعتماد کا ووٹ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتا ہے۔ مسٹر خان نے کہا اور اپنے الزامات کو دہرایا کہ پی ایم ایل-این اور پی پی پی کے رہنماؤں نے اپنی دولت اور جائیداد بیرون ملک میں جمع کررکھی ہے اور جیسے ہی ملک کوکسی آفت کا سامنا کرناپڑے گا، وہ باہر نکل جائیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم قائدین قوانین میں ترمیم کر رہے ہیں اور اپنے بدعنوانی کے مقدمات بند کرا رہے ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ "وہ مجھے نااہل قرار دینے کی بھی کوشش کریں گے انتخابات میں اپنی جیت یقینی بنانے کے لئے پی ٹی آئی کے دیگر ایم پی کو مقدمات کے ذریعے باہر کردیں گے۔'

یہ بھی پڑھیں:Imran Khan to New Military Leaders پاکستان کی نئی فوجی قیادت کے نام عمران خان کا پیغام

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.