ETV Bharat / international

Election Laws in Pakistan: عمران خان نے الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا

عمران خان Imran Khan نے درخواست میں عدالت عظمیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ الیکشن ایکٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے کی گئی ترامیم کو غیر آئینی قرار دے اور الیکشن کمیشن اور دیگر حکام کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو دی گئی ووٹ کی سہولت بحال کرنے کا حکم دے۔ Election Laws in Pakistan

Imran Khan
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان
author img

By

Published : Jul 4, 2022, 6:31 PM IST

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان Imran Khan نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق عمران خان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن پاکستان اور نادرا کو فریق بنایا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے درخواست ایڈووکیٹ عزیر کرامت بھنڈاری کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت کی جانب سے حال ہی میں الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔

عمران خان نے درخواست میں عدالت عظمیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ الیکشن ایکٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے کی گئی ترامیم کو غیر آئینی قرار دے۔ درخواست میں پی ٹی آئی چیئرمین نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن اور دیگر حکام کو اوورسیز پاکستانیوں کو دی گئی ووٹ کی سہولت فراہمی کا حکم دے۔ مزید درخواست کی گئی کہ الیکشن کمیشن و دیگر حکام کو ایسے انتظامات کا حکم دیا جائے کہ اوورسیز پاکستانی آئندہ عام انتخابات میں سہولت کے ساتھ ذریعے ووٹ ڈال سکیں۔ درخواست میں پی ٹی آئی چیئرمین نے عدالت عظمیٰ سے اپیل کی کہ الیکشن کمیشن کو نادرا کو فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیا جائے اور نادرا کو اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹ ڈالنے کا میکانزم بنانے کی ہدایت جاری کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

Imran Khan on Amended NAB Act: امپورٹِڈ سرکار نے احتساب کو ہی دفن کر دیا، عمران خان

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022 اور نیب آرڈیننس 1999 ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیے تھے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی شق وار منظوری دی گئی جس میں ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ کے لیے الیکشن کمیشن کو پائلٹ پروجیکٹ کرنے کا کہا گیا تھا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.