ETV Bharat / international

Imran Called for A Protest: پاکستان میں ایندھن کی قیمتوں کے خلاف عمران خان کی احتجاج کی کال

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کی کال دی ہے Imran called for a protest against the increase in fuel prices۔

Imran called for a protest
Imran called for a protest
author img

By

Published : Jun 17, 2022, 8:30 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان Former Prime Minister Imran Khan نے ملک میں ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کی کال دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے جمعہ کو ٹویٹر پر کہا کہ "ہم سب کو ایندھن کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے خلاف اتوار کی رات 9 بجے سڑکوں پر نکلنا چاہیے۔ قیمتوں میں اضافے سے سماج کے تمام طبقات بالخصوص محنت کش طبقے، کسانوں اور اجرت پانے والے متاثر ہوں گے اور ساتھ ہی ساتھ سب کے لیے سنگین مسائل پیدا ہوں گے'' ۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے فراز چوہدری کا ایک ٹویٹ شیئر کیا جس میں عمران خان کی کال پر لوگوں کو پارٹی ہیڈ کوارٹر آنے کی دعوت دی گئی۔ فراز چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ "سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال پر تمام شہریوں کو اتوار کو رات 8 بجے پی ٹی آئی ہیڈ کوارٹر کچہری چوک آنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ جہلم پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور عمران خان کی تقریر بڑی اسکرین پر لائیو دکھائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

اپوزیشن نے بدھ کو پیٹرول کی قیمتوں میں تقریبا 60 روپے کے اضافے کے بعد اب پیٹرول کی قیمت 233 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہونے کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو ٹوئٹ کیا کہ حکومت کے پاس پچھلی حکومت (عمران حکومت) کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے معاہدے کی وجہ سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا تھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.