ETV Bharat / international

Lok Sabha Speaker in Netherlands نیدرلینڈ کی ترقی میں بھارتی برادری کا اہم کردار، لوک سبھا کے اسپیکر - بھارت اور نیدرلینڈ

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج نیدرلینڈ کی سینیٹ کے اسپیکر جان اینتھونی بروزن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی تعاون کو بڑھانے، ہندوستان اور نیدرلینڈ کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو وسعت دینے کے علاوہ باہمی دلچسپی کے کئی دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔Lok Sabha Speaker in Netherlands

Lok Sabha Speaker Om Birla today met Speaker of Senate of Netherlands
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج نیدرلینڈ کی سینیٹ کے اسپیکر جان اینتھونی بروزن سے ملاقات کی
author img

By

Published : Aug 22, 2022, 9:01 PM IST

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا آج نیدرلینڈ پہنچ گئے، جو کناڈا کے ہیلی فیکس میں منعقد ہونے والی 65ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس میں بھارتی پارلیمانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں یہاں پہنچے ہیں۔ اوم برلا نے نیدرلینڈ کی سینیٹ کے اسپیکر جان اینتھونی بروزن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں لیڈروں نے پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے اور بھارت نیدرلینڈ کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مزید تقویت پہنچانے اور باہمی دلچسپی کے کئی دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ Lok Sabha Speaker in Netherlands

برلا نے سرینام-بھارتی کمیونٹی کے لوگوں سے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور نیدرلینڈ کے درمیان مضبوط سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔ نیدرلینڈ میں ہندوستانی تارکین وطن کے تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے برلا نے کہا کہ نیدرلینڈ میں ہندوستانی برادری اپنی لگن، کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعہ معیشت اور سماج کو مضبوط بنا رہی ہے۔ برلا نے کہا کہ سمندر پار مقیم ہندوستانی برادری کے لوگوں نے تاریخی طور پر دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کام کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا یہ دورہ ہندوستان اور نیدرلینڈ کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نیدرلینڈ: برقع پر پابندی کا قانون منظور

اس کے بعد انڈیا ہاؤس میں ہندوستانی سفارت خانے کی طرف سے دئیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے برلا نے دنیا میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے وقار پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے ہندوستان میں سماجی و اقتصادی ترقی اور اسٹارٹ اپس اور اختراعات کے درمیان تال میل کا ذکر کیا۔ برلا نے بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کی ترقی سے فائدہ اٹھائیں۔ قبل ازیں برلا نے دی ہیگ میں واقع سیوا دھام ہندو سینٹر کا دورہ کیا اور پوجا کی۔ انہوں نے سیوا دھام ہندو سینٹر کے مندر میں ایک گنیش کی مورتی بھی عقیدت کے طور پر پیش کی۔ ہندوستانی پارلیمانی وفد آج ٹورنٹو ،کناڈا سے ہیلی فیکس کے لیے روانہ ہوا۔ 65ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس رواں ماہ کی 20 سے 26 تاریخ تک کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس میں منعقد ہو رہی ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.