ETV Bharat / international

IMF Approves Loan for Ghana آئی ایم ایف نے گھانا کے لیے تین ارب ڈالر قرض منظور کیا

آئی ایم ایف نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ اس کے ایگزیکٹو بورڈ نے گھانا کو تین ارب امریکی ڈالر کا قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

author img

By

Published : May 18, 2023, 12:35 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

اکرا: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) موجودہ اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے گھانا کو تین ارب امریکی ڈالر کے قرضے کی توسیعی لائن میں توسیع کرے گا۔ آئی ایم ایف نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ اس کے ایگزیکٹو بورڈ نے گھانا کو 3 ارب امریکی ڈالر کا قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ گھانا کو تقریباً 60 کروڑ ڈالر کی فوری ادائیگی کرنے کے قابل بنائے گا۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ یہ سہولت گہرے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے گھانا کی حکومت کے 'ایک جامع اصلاحاتی پروگرام' کی حمایت کرے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گھانا کی حکومت کا اصلاحاتی پروگرام معاشی استحکام اور قرض کی پائیداری کی بحالی پر توجہ مرکوز کرے گا جبکہ معیشت کو لچکدار بنانے اور مزید مضبوط اور جامع ترقی کی بنیاد رکھنے کے لیے جامع اصلاحات پر عمل درآمد کرے گا۔ واضح رہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں کمی کا سامنا کرتے ہوئے گھانا کی حکومت نے بیل آؤٹ پیکج کے لیے گزشتہ سال جولائی میں آئی ایم ایف سے بات چیت شروع کی تھی۔وہیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سال 2023 کے لیے ایشیا پیسیفک خطے میں معاشی شرح نمو 4.6 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے، جو کہ گزشتہ برس کے 3.8 فیصد سے زیادہ ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اس خطے میں ترقی کا محرک بنیادی طور پر بھارت اور چین ہوگا۔ آئی ایم ایف نے تازہ ترین رپورٹ میں سال 2023 میں ایشیا پیسیفک خطے میں شرح نمو 4.6 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: IMF Report عالمی معاشی ترقی میں بھارت اور چین کی حصہ داری نصف ہوگی، آئی ایم ایف
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.