ETV Bharat / international

Joe Biden Warns Russia روس کا یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال سنگین غلطی ہوگی، جوبائیڈن - Russia uses nuke against Ukraine

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ روس نے اگر یوکرین پر جوہری بم برسائے تو یہ اس کی سنگین غلطی ہوگی، فی الوقت اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ وہیں روس نے یوکرین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا وہ ڈرٹی بم حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ ڈرٹی بم ایک روایتی بم ہے۔ اس میں تابکار، حیاتیاتی اور کیمیائی مادے ہوتے ہیں، جو بم پھٹتے ہی فضا میں پھیل جاتے ہیں اور بڑی تباہی پھیلاتے ہیں۔Joe Biden Warns Russia

US President Joe Biden
امریکی صدر جو بائیڈن
author img

By

Published : Oct 26, 2022, 7:12 PM IST

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کے روز روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے یوکرین کے خلاف جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کیا تو وہ بہت بڑی غلطی کرے گا۔بائیڈن سے صحافیوں نے پوچھا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ روس ایک ڈرٹی بم حملے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے لیے وہ یوکرین کو موردِ الزام ٹھہرائے گا۔ اس پر بائیڈن نے کہا، 'روس اگر جوہری ہتھیار استعمال کرتا ہے تو وہ سنگین غلطی کرے گا۔Joe Biden Warns Russia

روس نے اس ہفتے کہا تھا کہ یوکرین اپنی سرزمین پر ڈرٹی بم استعمال کر سکتا ہے۔ ڈرٹی بم ایک روایتی بم ہے، جس میں تابکار، حیاتیاتی یا کیمیائی مواد ہوتا ہے۔ جو بم پھٹتے ہی فضا میں پھیل جاتے ہیں اور بڑی تباہی پھیلاتے ہیں۔ وہیں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شبہ ہے کہ روس اس ڈرٹی بم کا استعمال کر سکتا ہے۔ روس روایتی جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا جواز پیش کرنے کے لیے ایسا کرے گا، جیسا کہ وہ مشرقی اور جنوبی یوکرین میں جدوجہد کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War فرانس، برطانیہ اور امریکہ نے روس کے ’ڈرٹی بم‘ کے الزامات کو کیا مسترد

قابل ذکر ہے روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے اتوار کے روز فرانس، ترکی اور برطانیہ کے وزرائے دفاع سے بات کی اور انہیں بتایا کہ یوکرین خطرناک بم استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے، مختلف ممالک کے معتبر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یوکرین نے منصوبے پر عملی طور پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے اور بم بنانے کا کام آخری مراحل میں ہے۔ فرانس، برطانیہ اور امریکہ کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ممالک واضح کرتے ہیں کہ ہم روس کے ان تمام جھوٹے الزامات کو مسترد کرتے ہیں کہ یوکرین اپنی سرزمین پر خطرناک بم استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.