ETV Bharat / international

Hurricane Fiona سمندری طوفان فیونا نے پیورٹو ریکو کو تاریکی میں ڈبویا - پیورٹو ریکو

شمالی امریکہ کے براعظم پیورٹو ریکو میں سمندری طوفان فیونا نے دستک دی ہے جس سے پورے امریکی جزیرے کا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ Hurricane Fiona plunged Puerto Rico into darkness

سمندری طوفان فیونا نے پیورٹو ریکو کو تاریکی میں ڈبویا

author img

By

Published : Sep 19, 2022, 1:21 PM IST

سان جوآن: شمالی امریکہ کے براعظم پیورٹو ریکو میں سمندری طوفان فیونا نے دستک دی ہے جس سے پورے امریکی جزیرے کا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ نیشنل ہریکین سینٹر (این ایچ سی) نے اپ ڈیٹ کیا کہ سمندری طوفان فیونا اتوار کی سہ پہر 3:20 پر پیورٹو ریکو کے انتہائی جنوب مغربی ساحل سے ٹکرایا تھا۔این ایچ سی کی تازہ ترین پبلک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان فیونا - 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ پیورٹو ریکو کے مغرب کی طرف اور ڈومینیکن ریپبلک کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ طوفان بھی ’تباہ کن سیلاب‘ کا باعث بن رہا ہے۔ Hurricane Fiona plunged Puerto Rico into darkness

سمندری طوفان فیونا سے موسلا دھار بارش اتوار کی رات تک پورٹو ریکو میں اور پیر کے بعد ڈومینیکن ریپبلک میں جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ یہ طوفان پیورٹو ریکو میں مقامی زیادہ سے زیادہ 30 انچ کے ساتھ، خاص طور پر جزیرے کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں، 12 سے 18 انچ بارش کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Cyclone Gulab: سمندری طوفان 'گلاب' کے مدنظر کئی ریاستوں میں ریڈ وارننگ جاری

این ایچ سی اپ ڈیٹ کے مطابق، بارش کی یہ مقدار ’اچابج تباہ کن آنے والے سیلاب‘ اور شہری سیلاب کا سبب بن سکتی ہے۔ پیورٹو ریکو کے گورنر پیڈرو پیئرلوسی نے اتوار کی سہ پہر ٹویٹ کیا کہ بجلی کا پورا نظام خراب ہوگیا ہے۔ تقریباً 15 لاکھ صارفین کو بجلی کے بغیر رہنا پڑ سکتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.