ETV Bharat / international

Protesters in Iraqi Parliament: عراقی پارلیمنٹ میں دوسرے روز بھی سینکڑوں مظاہرین کا دھرنا - بغداد میں احتجاج

ہفتے کے روز عراق میں شیعہ عالم مقتدیٰ الصدر کے حامی ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ قانون ساز ایوان میں داخل ہوگئے۔ Protesters in Iraqi Parliament مظاہرین ایران کے حامی وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر نامزد کیے جانے والے محمد شیعہ السوڈانی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور اب یہ مظاہرین پارلیمنٹ میں ایک طویل دھرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

Hundreds of protesters in Iraqi parliament for second day
عراقی پارلیمنٹ میں دوسرے روز بھی سینکڑوں مظاہرین کا دھرنا
author img

By

Published : Jul 31, 2022, 9:10 PM IST

عراق میں جاری سیاسی بحران کے دوران عراقی رہنما مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کا احتجاج جاری ہے اور پارلیمنٹ میں ایک طویل دھرنے کی تیاری بھی کر رہے ہیں کیونکہ پارلیمنٹ کے باہر مظاہرین خیمہ زن ہورہے ہیں۔ اس احتجاج کی وجہ سے عراق میں سیاسی تعطل مزید گہرا ہو رہا ہے۔ ہفتے کے روز الصدر کے حامیوں نے ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ قانون ساز ایوان میں داخل ہوگئے اور آج بھی پارلمینٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ الصدر کی تحریک نے سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی این اے کے ذریعے صحافیوں کو دیے گئے ایک مختصر بیان میں کہا، مظاہرین اگلے نوٹس تک دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہیں۔

Hundreds of protesters in Iraqi parliament for second day
عراقی پارلیمنٹ میں دوسرے روز بھی سینکڑوں مظاہرین کا دھرنا

اکتوبر میں ہونے والے انتخابات کے تقریباً 10 ماہ بعد بھی شدید گفت و شنید کے باوجود عراق اب بھی نئی حکومت کے بغیر ہے۔ الصدر کے حامی، جنہوں نے کبھی امریکی اور عراقی حکومتی افواج کے خلاف ملیشیا کی قیادت کی تھی، ایک حریف، ایران نواز شیعہ بلاک کے وزیر اعظم کے نامزدگی محمد شیعہ السوڈانی کی مخالفت کرتے ہیں۔ عراقی خبر رساں ایجنسی (آئی این اے) نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مظاہرین گرین زون میں رکاوٹیں توڑ کر پارلیمنٹ میں دھرنا دینے کے لیے جمع ہوئے۔دوسری جانب وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے سیکیورٹی فورسز کو مظاہرین اور سرکاری عمارتوں کی حفاظت کا حکم دیا لیکن ساتھ ہی انہیں امن برقرار رکھنے کے لیے تمام قانونی اقدامات کرنے کی آزادی بھی دی‘‘۔ آئی این اے نے وزارت صحت کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہاکہ "وزارت صحت کے اداروں کی رپورٹوں کے مطابق 125 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں 100 شہری و فوجی شامل ہیں۔"

عراقی پارلیمنٹ میں مظاہرین رات کے وقت آرام کرتے ہوئے

ایک احتجاجی ستار نے کہا کہ ہمیں مسٹر سوڈانی نہیں چاہیے، وہ کرپٹ اور نااہل حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور پارلیمنٹ کے صحن میں سوئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ان جماعتوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں جنہوں نے 18 سال تک ملک پر حکومت کی۔ اتوار کی صبح، مظاہرین نے محرم کے مہینے کو مذہبی نعروں اور اجتماعی کھانوں کے ساتھ منایا۔ ہم بہترین کی امید کر رہے تھے لیکن ہمیں بدترین ملا۔ 45 سالہ عبد الوہاب الجعفری نے کہا کہ اس وقت پارلیمنٹ میں موجود سیاستدان ہمارے لیے کچھ نہیں لائے۔ کچھ نے فرش پر کمبل بچھا کر پارلیمنٹ کے اندر رات گزاری، کچھ دوسرے لوگ کھجور کے درختوں کے نیچے پلاسٹک کی چٹائیوں پر رات گزاری۔

یہ بھی پڑھیں:

Political Crisis in Iraq: ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ مظاہرین کا عراقی پارلیمنٹ پر قبضہ

Protesters in Iraqi Parliament: عراق میں سیاسی بحران، پارلیمنٹ پر مظاہرین کا قبضہ

مقتدیٰ الصدر کا بلاک اکتوبر میں ہونے والے انتخابات سے سب سے بڑی پارلیمانی جماعت کے طور پر ابھرا، لیکن وہ ابھی تک اکثریت سے بہت کم تھا، جس کی وجہ سے 2003 کے بعد سے ملک میں سب سے طویل سیاسی خلا پیدا ہو گیا۔ اس کے علاوہ جون میں، الصدر کے 73 قانون سازوں نے اپنی نشستوں سے اس وجہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تاکہ اپنے حریفوں پر حکومت کی تشکیل کے لیے تیزی سے دباؤ بنایا جاسکے۔ اس کی وجہ سے ایران نواز بلاک پارلیمنٹ میں سب سے بڑا بن گیا، لیکن پھر بھی نئے وزیر اعظم، صدر یا کابینہ کے نام پر کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا۔

ہفتہ کا مظاہرہ الصدر کے حامیوں کے ہجوم کے گرین زون کی خلاف ورزی کرنے اور بدھ کے روز مقننہ میں داخل ہونے کے تین دن بعد ہوا۔ یہ سیاسی تعطل عراق کے برسوں میں سب سے بڑے بحران کی نشاندہی کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.