کیف: یوکرین میں اس سال 24 فروری سے شروع ہونے والے روسی فوجی آپریشن کے بعد سے بڑے پیمانے پر جنگی قیدیوں کی رہائی ہوئی ہے۔ بدھ کو ایک ٹیلی گرام پیغام میں، یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس نے کہا کہ ’’روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد رہائی پانے والے جنگی قیدیوں کا یہ سب سے بڑا تبادلہ ہے‘‘۔ کل 144 یوکرینی جنگی قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے، جن میں سے 95 فوجی ایزوسٹل اسٹیل پلانٹ کی حفاظت پر مامور تھے۔ Homecoming of 144 Ukrainian Soldiers
ٹیلی گرام پیغام میں کہا گیا ہے کہ اب تک جن یوکرینیوں کو رہا کیا گیا ہے ان کے جسموں پر جلنے کٹنے کے گہرے نشانات ہیں۔ جنگی قیدیوں کے تبادلے کی تصدیق کرتے ہوئے دی گارڈین نے ایک روس نواز علیحدگی پسند سربراہ کے حوالے سے بتایا کہ 144 علیحدگی پسند فوجیوں کو واپس کر دیا گیا ہے۔
یو این آئی
یہ بھی پڑھیں: