ETV Bharat / international

Hollywood on Israel Hamas War اسرائیل-فلسطینی تشدد کو روکنے میں مدد کریں بائیڈن، ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی اپیل - امریکہ اور دیگر عالمی رہنماؤں پر زور

ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے صدر جو بائیڈن کو ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں ان سے اسرائیل اور فلسطین میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ آرٹسٹ 4 سیز فائر آرگنائزیشن کی طرف سے جاری کردہ اس خط میں امریکہ اور دیگر عالمی رہنماؤں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ خطہ کی زندگیوں کا احترام کریں۔Artists 4 Ceasefire organization

Hollywood celebrities appealed to Biden
Hollywood celebrities appealed to Biden
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 23, 2023, 11:33 AM IST

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے امریکی صدر جو بائیڈن کو ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں ان سے اسرائیل-فلسطینی تشدد کو روکنے میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ کے صدر کے طور پر آپ ایک اور جان چلی جانے سے پہلے غزہ اور اسرائیل میں فوری طور پر کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کی اپیل کریں۔ یہ خط ہائی پروفائل ہالی ووڈ ستاروں، فنکاروں، مشہور شخصیات اور سیاسی وکلاء کے اتحاد آرٹسٹ 4 سیز فائر کی طرف سے جاری کیا گیا۔ اتوار کی دوپہر تک، 95 مشہور شخصیات نے اس کھلے خط پر دستخط کیے تھے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ’’سبھی زندگیاں مقدس ہیں، ا ن کا عقیدہ اور مذہب یا نسل کچھ بھی ہو‘‘۔ ہم فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ، انسانی امداد کو ان تک پہنچانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں تشدد سے تقریباً نو سو خواتین بیوہ ہوئیں: اقوام متحدہ

خط میں یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’’فضائی حملوں اور تمام سپلائی روٹس کی کٹوتی کے بعد غزہ میں بچوں اور خاندانوں کی خوراک، پانی، بجلی، ادویات اور اسپتالوں تک محفوظ رسائی عملاً ختم ہو گئی ہے۔‘‘

دستخط کنندگان کو امید ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو ان کا خط فوری طور پر انسانی بنیادوں پر کارروائی کی ترغیب دینے میں مدد کرے گا۔ ہالی ووڈ کے 55 ممتاز فنکاروں اور وکلاء کے ایک گروپ نے صدر جو بائیڈن کے نام ایک کھلے خط پر دستخط کیے ہیں، جس میں غزہ اور اسرائیل میں جنگ بندی کے مطالبے پر زور دیا گیا ہے۔ دستخط کرنے والوں میں جوکوئن فینکس، کیٹ بلانشیٹ، جون سٹیورٹ، کرسٹن سٹیورٹ، سوسن سارینڈن، مہرشالا علی، ریز احمد، ریمی یوسف اور کوئٹا برنسن جیسے نام شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.