ETV Bharat / international

Monkeypox in Balochistan بلوچستان کے اسکولوں میں منکی پوکس کے سلسلے میں ہائی الرٹ

author img

By

Published : Apr 30, 2023, 4:14 PM IST

بلوچستان میں منکی پوکس کے کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ الرٹ ہوگئی ہے۔ صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے ایک نوٹیفکیشن میں ضلع تعلیمی افسران اور پرنسپلز سے کہا کہ منکی پوکس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کیلئے مناسب اور فوری کارروائی اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

کوئٹہ: پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں منکی پوکس کے کیسز سامنے آنے کے بعد اسکولوں کو منکی پوکس انفیکشن کے حوالے سے ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے ایک نوٹیفکیشن میں ضلعی تعلیمی افسران اور پرنسپلز سے کہا ہے کہ وہ وائرل انفیکشن (منکی پوکس) کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے مناسب اور فوری کارروائی اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اگر کسی میں اس کی علامات پائی جائیں تو انہیں ہسپتال سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ایسے طالب علم یا شخص کو دوسروں سے دور رکھنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں پاکستان میں بیرون ملک سفر کرنے والے دو افراد منکی پوکس میں مبتلا پائے گئے تھے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق منکی پوکس کے مریض کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا اور وہ 17 اپریل کو منکی پوکس کی علامات کے ساتھ پاکستان پہنچا تھا۔ اس دوران فلائٹ میں اس کے ساتھ بیٹھے ایک اور شخص میں بھی منکی پوکس کی علامات دیکھی گئیں۔ دریں اثنا، ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کو منکی پوکس وائرس سے نمٹنے میں مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ وہ حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر وائرس کے پھیلاؤ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے حکومت کو خاص طور پر لیبارٹری ٹیسٹنگ کے طریقہ کار، داخلے کے مقامات اور ٹیسٹنگ کٹس فراہم کرنے میں مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Monkeypox Cases in Argentina ارجنٹینا میں منکی پاکس سے پہلی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.