سیول: جنوبی کوریا نے دارالحکومت سیول اور کچھ وسطی علاقوں میں بدھ کی رات جاری برف باری کے بعد جمعرات کو بھاری برف باری سے متعلق ایڈوائزری جاری کی۔ موسمیاتی ایجنسی کوریا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن (کے ایم اے) کے مطابق، سیول، انچیون، دارالحکومت کے ارد گرد واقع گیونگگی صوبے کے کچھ حصوں اور جنوبی چنگ چیونگ کے ساحلی علاقے کے لیے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔یونہاپ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ ایڈوائزری اس وقت جاری کی جاتی ہے جب 24 گھنٹوں کے اندر پانچ سینٹی میٹر یا اس سے زیادہ برف باری کی پیش گوئی کی جاتی ہے۔
کے ایم اے نے کہا کہ رات بھر اور جمعرات کے روز علی الصبح شدید برف باری ہوئی، جس کی وجہ سے سڑکوں پر برف جمع ہوگئی اور ٹریفک میں خلل پڑا۔ ایجنسی نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں اور بھاری ٹریفک سے بچنے کے لیے معمول سے پہلے کام پر روانہ ہوں۔جمعرات کی سہ پہر تک سیول کے علاقے میں برف باری کے رکنے کی توقع ہے، لیکن ملک کے وسطی حصوں میں جمعہ کی صبح تک برف باری جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ جاپان میں بھی شدید برفباری ہوئی تھی۔شمالی جاپان اور ملک کے دیگر خطوں میں شدید برفباری کے کی وجہ سے 17 افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ سخت موسم سرما نے جاپان کے کچھ حصوں کو شدید برفباری سے متاثر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Heavy Snow Killed Many People in Japan جاپان میں شدید برف باری سے سترہ افراد ہلاک
یو این آئی