ETV Bharat / international

Ukraine Russia War یوکرین میں بھاری میزائل اور ڈرون حملے

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف پر 16 مئی کو بھاری میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔ کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے بتایا کہ کچھ راکٹ کا ملبہ شہر کے چڑیا گھر سمیت وسطی اضلاع میں گرا ہے۔ drone strikes in Ukraine

یوکرین میں بھاری میزائل اور ڈرون حملے
یوکرین میں بھاری میزائل اور ڈرون حملے
author img

By

Published : May 16, 2023, 2:25 PM IST

کیف: یوکرین کے دارالحکومت کیف پر منگل کو بھاری میزائل اور ڈرون حملے کے بعد فضائی حملے کے سائرن بجائے گئے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو فوٹیج میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں اور فضائی دفاعی نظام کو مشتبہ روسی میزائلوں کو مار گراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ حکومت کے پیغامات میں لوگوں کو کھڑکیوں سے دور رہنے کی وارننگ دی گئی ہے کیونکہ گرائے گئے میزائلوں کا ملبہ آسمان سے گرنے کی وجہ سے انہیں چوٹ پہنچا سکتا ہے۔ کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے بتایا کہ کچھ راکٹ کا ملبہ شہر کے چڑیا گھر سمیت وسطی اضلاع میں گرا ہے۔ ان واقعات میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

کیف کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ سرہی پوپکو نے تازہ ترین حملے کو 'کم سے کم وقت میں'زیادہ سے زیادہ میزائل حملے' کے طور پر بیان کیا ہے۔ بی بی سی نے ایک اعلیٰ اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کیف کی فضائی حدود میں دشمن کے زیادہ تر ٹھکانوں کا سراغ لگا کر انہیں تباہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 14 مئی کو یوکرین کی راجدھانی کیف اور کھارکیف علاقے میں دیر رات دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تھی۔ دھماکے سے ایک روز قبل کیف میں فضائی حملے کا انتباہ جاری کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت ملک کے کئی علاقوں میں گزشتہ آٹھ مئی کی رات دیر گئے ہوائی حملوں کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Ukraine Russia War یوکرین کے کھارکیف میں دھماکے کی خبر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.