ETV Bharat / international

New CM of Punjab Pakistan: حمزہ شہباز پاکستان صوبہ پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ New CM of Punjab Pakistan کے لیے ووٹنگ کرائی گئی جس میں حمزہ شہباز Hamza Shahbaz کی حمایت میں 197 ووٹ پڑے جب کہ حریف امیدوار پرویز الہٰی کی پارٹی اور پی ٹی آئی نے ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا۔

Hamza Shahbaz
Hamza Shahbaz
author img

By

Published : Apr 16, 2022, 10:44 PM IST

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی کے دوران نئے وزیراعلیٰ New CM of Punjab Pakistan کے لیے ووٹنگ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز Hamza Shahbaz کو 197 ووٹ حاصل ہوئے، جس کے ساتھ ہی وہ پنجاب کے 21ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے، جبکہ حریف امیدوار پرویز الہٰی کی جماعت مسلم لیگ (ق) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا۔ پنجاب اسمبلی 371 ارکان پر مشتمل ہے، اور پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ بننے کے لیے 186 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے اسمبلی ووٹنگ کا عمل مکمل کرانے کے بعد کہا کہ ووٹنگ کی گنتی کرلی گئی ہے جس کے مطابق چودھری پرویز الہٰی نے کوئی ووٹ حاصل نہیں کیا جبکہ محمد حمزہ شہباز نے 197ووٹ حاصل کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Commotion in Punjab Assembly of Pak: پاکستان کے صوبہ پنجاب کی اسمبلی میں ہنگامہ، ڈپٹی اسپیکر پر حملہ

اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی Commotion in Punjab Assembly of Pak یہاں تک کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر حملہ بھی کیا گیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے ڈپٹی اسپیکر کو کسی طرح محفوظ کرنے میں کامیاب رہے، پاکستانی میڈیا کے مطابق پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا، اور اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.