ETV Bharat / international

Hamas Releases Captives حماس نے انسانی بنیادوں پر دو امریکی یرغمالی خواتین کو رہا کیا

حماس نے انسانی بنیادوں پر یرغمال بنائی گئی دو امریکی خواتین کو رہا کردیا ہے۔ قطر نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ امریکہ نے قطر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ دو یرغمالیوں کی رہائی کے باوجود اسرائیل، غزہ پر فضائی کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔bombardments in Gaza , Judith Raanan, Natalie Raananin

Hamas released two American women hostage on humanitarian grounds

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2023, 7:56 AM IST

یروشلم:امریکی صدر جو بائیڈن نے حماس کا موازنہ داعش سے کیا تھا۔ جس کے جواب میں حماس نے انسانی بنیادوں پر امریکہ کے یرغمال بنائے گئے دو خواتین کو رہا کیا ہے۔ یرغمالی امریکی خواتین 59 سالہ جوڈتھ رانان اور ان کی بیٹی نٹالی رانان کی رہائی میں قطر کا اہم رول بتایا جارہا ہے۔ حماس کے ترجمان کے مطابق دونوں امریکی خواتین کو قطری حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت انسانی بنیادوں پر رہا کیا گیا ہے۔ حماس کی جانب سے رہا کی گئی دونوں امریکی خواتین ماں اور بیٹی ہیں۔ انھیں غزہ سرحد پر اسرائیلی نمائندہ کے سپرد کیا گیا، جہاں سے انہیں اسرائیل کے فوجی اڈے لایا گیا۔ وہاں پر ان خواتین کا خاندان پہلے سے پہنچ چکا تھا اور انتظار میں تھا۔ اسرائیل تک یرغمالیوں کو پہنچانے میں ریڈ کراس نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

  • #WATCH | US Secretary of State, Antony Blinken says "About an hour ago, two American citizens held by Hamas since October 7 were released. These two Americans are now safely in the hands of Israeli authorities in Israel...We welcome their release...But there are still ten… pic.twitter.com/wiT5E4qns5

    — ANI (@ANI) October 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • .@POTUS spoke this evening with the two American citizens who had been held hostage by Hamas. We are so grateful that they are safe.
    We will continue to do everything we can to unite all hostages with their loved ones. pic.twitter.com/rp1YDtB8Zu

    — U.S. Embassy Jerusalem (@usembassyjlm) October 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے حماس کے ذریعہ رہا کی گئی دو امریکی یرغمالیوں کی رہائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ 2 سو افراد میں سے یہ پہلی رہائی ہے۔ بلنکن نے اس رہائی میں اہم کردار ادا کرنے والے قطر کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ اب بھی 10 امریکی لاپتہ ہیں جن میں سے بعض یرغمال ہیں۔ انھوں نے تمام یرغمال افراد کو فوری، بغیر شرائط کے رہا کئے جانے کا حماس سے مطالبہ کیا۔ قطر نے یرغمالیوں کی رہائی میں اپنے کردار کی تصدیق کردی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مزید یرغمالی رہا کیے جائیں گے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے رہا کی گئی خواتین سے بات کی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں حماس کے ذریعہ رہا کی گئی امریکی خواتین سے صدر جو بائیڈن کے ذریعہ فون پر بات کرنے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امریکی حکومت کی مکمل حمایت حاصل رہے گی کیونکہ وہ اس خوفناک آزمائش سے نکلی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل- حماس جنگ میں بچوں کے تحفظ کی اپیل

لیکن دو یرغمالیوں کی رہائی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ تھما نہیں ہے۔ یرغمالیوں کی رہائی کے بعد غزہ کی پٹی کے اندر جنوبی علاقوں، خاص طور پر رفح ضلع اور ایک پناہ گزین کیمپ میں بمباری کی گئی ہے۔ غزہ کی پٹی کے اندر فلسطینی وزارت صحت کے مطابق تازہ ترین حملوں میں تقریباً 16 فلسطینی ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ سے دور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 13 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حملے کے بعد شمال مغربی کنارے میں تلکرم کے قریب نور شمس پناہ گزین کیمپ میں جھڑپیں ہوئیں ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے فلسطینیوں میں سات بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس جھڑپ میں ایک اسرائیلی افسر بھی مارا گیا ہے۔ واضح رہے حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیل کے اندر حملے کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 4,137 فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں، جس میں 1400 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.