ETV Bharat / international

Guterres Zelensky Discussion گٹیرس نے زیلنسکی کے ساتھ بحیرہ اسود اناج کے مدے پر تبادلہ خیال کیا - گٹیرس زیلینسکی گفتگو

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے بحیرہ اسود کے اناج اقدام کے مستقبل پر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔ Guterres Phone Call With Zelensky

گٹیرس نے زیلنسکی کے ساتھ بحیرہ اسود اناج کے مدے پر تبادلہ خیال کیا

author img

By

Published : Nov 19, 2022, 2:13 PM IST

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ فون پر بات کی اور بحیرہ اسود کے اناج اقدام کے مستقبل اور کم ازکم ترقی یافتہ ممالک پر اس کے اثرات کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ گوٹیرس کے نائب ترجمان فرحان حق نے جمعرات کو کہا: "ان کی بحث کا بنیادی نکتہ یہ ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ جس طرح کی خوراک امداد پہل کے ذریعہ بحیرہ اسود کے پاربھیجی جارہی ہے، وہ نہ صرف عالمی خوراک کی قیمتوں کو کم کرنے کے قابل ہو، جو اہم ہے، بلکہ کم از کم ترقی یافتہ ممالک کو ریلیف دینے کے قابل بھی ہو۔" Guterres Phone Call With Zelensky

فرحان حق نے تاہم دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ گوٹیرس نے جمعرات کو بلیک سی گرین انیشی ایٹیوکے 120 دنوں کے لیے تجدید کا خیر مقدم کیا۔ ترکی اور اقوام متحدہ کے درمیان 22 جولائی کو ہونے والے معاہدے کی ابتدائی مدت 120 دن ہے اور یہ 19 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ روس اور یوکرین نے جمعرات کو بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے اناج اور کھاد کی برآمد کے معاہدے میں مزید 120 دن کی توسیع پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Erdogan Phone Call With Zelensky اردوغان زیلنسکی نے اناج کی برآمد کے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.