ETV Bharat / international

کناڈا میں مختلف مقامات پر ہوئی فائرنگ سے تین افراد ہلاک - برٹش کولمبیا کے لینگلے

کناڈا کے لینگلے میں آج صبح تین افراد کو گولی مار دی گئی، جن میں سے دو ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔بعد میں مشتبہ کی شناخت کرکے پولیس نے اسے گولی مار دی۔ پولیس کا خیال ہے کہ علاقے کے بے گھر افراد کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ Gunman slain after rampage kills 2, hurts 2 near Vancouver

کناڈا میں مختلف مقامات پر ہوئی فائرنگ سے تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 26, 2022, 10:35 AM IST

اوٹاوا۔ کناڈا کے برٹش کولمبیا کے لینگلے میں متعدد مقامات پر ہوئی فائرنگ میں ایک مشتبہ شخص سمیت تین افراد فوت ہوگئے جبکہ دیگر ایک گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ یہ اطلاع رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے دی ہے۔ مقامی میڈیا نے پیر کو پولیس کے حوالے سے بتایا کہ لینگلے میں آج صبح تین افراد کو گولی مار دی گئی، جن میں سے دو ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔بعد میں مشتبہ کی شناخت کرکے پولیس نے اسے گولی مار دی۔ پولیس کا خیال ہے کہ علاقے کے بے گھر افراد کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

قبل ازیں پولیس نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ لیکن بعد میں کہا گیا کہ مشتبہ شخص کو گولی ماردی گئی اور اسکی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ مقتول مشتبہ اور متاثرین کے درمیان کیا تعلق تھا اور اس واقعہ کو انجام دینے کے پیچھے کیا مقصد تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Myanmar Executes four Activists: میانمار کی فوج نے سابق قانون ساز سمیت چار افراد کو پھانسی دے دی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے شہر لینگلے اور لینگلے ٹاؤن شپ کے کئی علاقوں کو عوام کے لیے بند کر دیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یو این آئی/ ژنہوا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.