ETV Bharat / international

Gujrat Bridge Collapse چینی صدر کا پی ایم مودی اور صدر مرمو کو تعزیتی پیغام - China on Gujrat Bridge Collapse

چینی صدر شی جن پنگ نے گجرات پل سانحہ پر صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کو تعزیتی پیغام بھیجا۔ ایک صدی سے زائد پرانے پل کو پانچ روز قبل مرمت اور تزئین و آرائش کے بعد دوبارہ عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ تاہم اتوار کی شام پل پر گنجائش سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے کی وجہ سے پل گر گیا اور اب تک اس حادثے میں 135 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ Gujrat Bridge Collapse

Chinese President
چینی صدر شی جن پنگ
author img

By

Published : Nov 1, 2022, 5:37 PM IST

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے گجرات میں پل گرنے پر صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کو تعزیتی پیغام بھیجا۔ سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے حوالے سے چینی صدر نے کہا کہ چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے، میں متاثرین کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور ان کے خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ اپنی مخلصانہ ہمدردی کا بھی اظہار کرتا ہوں۔Gujrat Bridge Collapse

موربی کے ضلع کلکٹر نے منگل کی صبح بتایا کہ ایک اور زخمی کے ضلع اسپتال میں دم توڑ جانے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 135 تک پہنچ گئی، کل 14 افراد اب بھی اسپتال میں زیرعلاج ہیں ہیں اور ایک شخص کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ گجرات پولیس نے پل گرنے کے واقعہ میں پرائیویٹ کمپنی کے خلاف مجرمانہ قتل کی کوشش کے الزام میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گجرات کے موربی میں پل گرنے کے ایک دن بعد پل مرمت کرنے والی کمپنی کے دو اہلکاروں سمیت نو افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Iran Sanctions on US ایران نے دس امریکی شہریوں، چار اداروں پر عائد کی پابندی

اس کے علاوہ گجرات حکومت نے پل گرنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے مرنے والوں میں سے ہر ایک کے لواحقین کے لیے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (PMNRF) سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50،000 روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ گجرات حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 4 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.