ETV Bharat / international

Greece Migrant Smuggling Case یونان میں غیر قانونی تارکین وطن کی اسمگلنگ میں ملوث نو مصری گرفتار

author img

By

Published : Jun 16, 2023, 1:13 PM IST

مصری شہریوں کو اسمگلنگ کے اس گروہ سے تعلق کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے جس نے مہلک سفر کا انتظام کیا تھا۔

Greece police arrest Nine people in major migrant smuggling case
یونان میں غیر قانونی تارکین وطن کی اسمگلنگ میں ملوث نو مصری گرفتار

ایتھنز: یونان میں ہیلینک کوسٹ گارڈ نے نو افراد کو حراست میں لیا ہے جو مبینہ طور پر غیر قانونی تارکین وطن کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں اور پیلوپونیس کے قریب ایک بحری جہاز کے حادثے میں سینکڑوں لوگوں کی موت کے ذمہ دار ہیں۔ یونانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ ملک کے ساحل پر ڈوبنے والے پناہ گزینوں کے جہاز سے بچ جانے والے نو افراد کو اسمگلنگ کے اس گروہ سے تعلق کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اس سفر کا انتظام کیا تھا۔

کوسٹ گارڈ کے مطابق نو مصری باشندوں پر مبینہ طور پر انسانی اسمگلروں اور غیر قانونی غلامی کی تجارت کے نیٹ ورک میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ زیر حراست افراد کو مجرمانہ تنظیم بنانے اور غیر قانونی امیگریشن کے الزامات کا سامنا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یونان کے پیلوپونیس میں تارکین وطن کو لے جانے والا ایک بحری جہاز ڈوبنے سے کم از کم 78 افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ 104 افراد کو بچا لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے اس وقت بتایا تھا کہ جہاز میں کم از کم 400 تارکین وطن سوار تھے، جب کہ زندہ بچ جانے والوں کا اندازہ ہے کہ جہاز میں 700 تارکین وطن سوار تھے۔ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم برائے مائیگریشن نے کہا کہ "ہم بحیرہ روم میں سب سے بڑے سانحات کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور حکام کی طرف سے اعلان کردہ تعداد تباہ کن ہے۔" واضح رہے کہ بحیرہ روم میں اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ تارکین وطن کی کشتیاں ڈوپ چکی ہیں جن میں درجنوں افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہوئے تھے۔ بحیرہ روم کے علاوہ دیگر سمندوں میں بھی آئے دن مسافر بردار کشتیوں کے ڈوب جانے کی اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.