ETV Bharat / international

Pakistan SC Verdict on Punjab Polls حکومتِ پاکستان اور سپریم کورٹ آمنے سامنے، حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا - حکومتِ پاکستان اور سپریم کورٹ

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا ہے جس میں پنجاب میں انتخابات کے لیے 14 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

government of Pakistan rejects Supreme Court verdict in Punjab election delay case
پاکستان میں حکومت اور سپریم کورٹ آمنے سامنے
author img

By

Published : Apr 5, 2023, 5:31 PM IST

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے متفقہ فیصلے کو نہ صرف مسترد کر دیا ہے بلکہ حکومت نے اپنی قانونی ٹیم کو سپریم کورٹ کے فیصلے کو واپس لینے کے طریقے تلاش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے پنجاب اور کے پی میں 30 اپریل سے 8 اکتوبر تک انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں ای سی پی کے 22 مارچ 2023 کے حکم نامے کو غیر آئینی، دائرہ اختیار سے تجاوز قرار دیتے ہوئے اسے منسوخ کر دیا تھا اور 14 مئی کو انتخاب کرانے کا حکم بھی دے دیا۔

وفاقی کابینہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اقلیتی فیصلہ ہے اس لیے کابینہ اسے مسترد کرتی ہے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ نافذ العمل نہیں ہے۔ حکومت اس فیصلے کے حوالے سے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائے گی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ حکمران اتحادی جماعتیں سپریم کورٹ کے فیصلے پر پارلیمنٹ میں بات کریں گی اور اس پر کوئی قانوںی راستہ اختیار کرنے کی کوشش کرے گی تاکہ الیکشن کو کسی طرح سے اکتوبر تک ملتوی کیا جاسکے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ٹوئٹر پر لکھا کہ جس فیصلے کو سپریم کورٹ کے ججز کی اکثریت نہیں مان رہی، ہم سے کہا جا رہا ہے وہ فیصلہ مانو! وہ فیصلہ جس کو معزز جج صاحبان فیصلہ ہی ماننے سے انکاری ہیں، اس کو قوم پر مسلط کیا جا رہا ہے! یہ پہلی بار سنا ہے!

یہ بھی پڑھیں:

وہیں دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ آج رات نمازِ عشاء کی ادائیگی کے بعد ہم چاروں صوبوں میں 75سے زائد مقامات پر یوم تشکر منا رہے ہیں۔ عمران خان نے لکھا کہ عدالتِ عظمیٰ آئین کے ساتھ کھڑی اور نظریہ ضرورت جسے قانون کی حکمرانی کو پس پشت ڈال کر بروئےکار لایا جاتا ہے، کو خیرباد کہہ چکی ہے۔ حقیقی آزادی کی جانب بلاشبہ یہ ایک بڑا قدم ہے! عمران خان نے مزید لکھا کہ میں اپنے لوگوں سے مخاطب ہوں گا اور انہیں اُس حقیقی خطرے کہ عدالت عظمیٰ کے حکم کے باوجود مقتدر مافیا انتخاب نہیں کروائے گا، کے بارے میں آگاہ کروں گا کیونکہ یہ گروہ شکست سے بےحد خوفزدہ ہے۔ ہمیں دستور کو بالادست رکھنے والی اپنی عدلیہ کے حمایت و تحفظ کی خاطر پُرامن احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.