ETV Bharat / international

Firing in Khyber Pakhtunkhwa شمال مغربی پاکستان کے اسکول میں فائرنگ، ایک طالبہ ہلاک

author img

By

Published : May 17, 2023, 10:28 AM IST

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک اسکول میں فائرنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس فائرنگ میں ایک نو سالہ طالبہ کی موت ہو گئی، وہیں پانچ طالبات اور ایک استاد زخمی ہو گئے۔ Shooting in Khyber Pakhtunkhwa School

شمال مغربی پاکستان کے اسکول میں فائرنگ، ایک طالبہ ہلاک

اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں منگل کے روز ایک اسکول میں ہوئی فائرنگ سے ایک طالبہ ہلاک اور پانچ طالبات اور ایک استاد زخمی ہو گئے۔ گنڈا پور ڈویژنل پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع سوات میں اسکول کی حفاظت پر مامور ایک پولیس اہلکار نے اسکول سے چھٹی کے بعد طلباء پر فائرنگ کردی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس واقعے میں نو سالہ طالبہ کی موت ہوگئی ۔اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں دو طالب علموں کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے۔

ڈویژنل پولیس آفیسر سوات نے کہا کہ بظاہر پولیس اہلکار کو کچھ نفسیاتی مسائل تھے جس کی وجہ سے اس نے یہ جرم کیا ہے۔ وہیں فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ فائرنگ حادثاتی تھی اور اس نے جان بوجھ کر بچوں کو نشانہ نہیں بنایا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مئی 2023 کے پہلے ہفتے میں صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک اسکول میں فائرنگ کا معاملہ سانے آیا تھا۔ خیبرپختونخوا کی اپر کرم تحصیل میں ایک اسکول میں کم از کم سات اساتذہ کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے خیبرپختونخوا کی اپر کرم تحصیل کے ہائی اسکول کے اسٹاف روم میں سات اساتذہ کو گولی مار دی۔

یہ بھی پڑھیں: Seven Teachers Shot Dead پاکستان کے اسکول میں سات اساتذہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.