ETV Bharat / international

Ukraine Reconstruction Meeting جرمنی کا یوکرین کی تعمیر نو میں مدد کا وعدہ

جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا ہے کہ ان کا ملک یوکرین میں زراعت، صحت کے شعبے اور توانائی کے نیٹ ورکس کی بحالی سمیت دیگر شعبوں میں مدد کا وعدہ کرتا ہے۔ German Chancellor Olaf Scholz on rebuild Ukraine

author img

By

Published : Oct 25, 2022, 10:49 AM IST

جرمنی کا یوکرین کی تعمیر نو میں مدد کا وعدہ

برلن: جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا ہے کہ ان کا ملک یوکرین میں زراعت، صحت کے شعبے اور توانائی کے نیٹ ورکس کی بحالی سمیت دیگر شعبوں میں مدد کا وعدہ کرتا ہے۔ شولز نے پیر کو دارالحکومت برلن میں جرمن یوکرائنی بزنس فورم کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ جب تک ضرورت ہو گی یوکرین کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ان خدمات کو بحال کرنے میں ایک نسل کا کام درکار ہوگا۔ German Chancellor vows to help rebuild Ukraine

عالمی بینک، یورپی یونین (ای یو) اور یوکرین کی حکومت کی طرف سے گزشتہ ماہ جاری کردہ ایک تجزیے کے مطابق، یوکرین کی تعمیر نو پر 349 ارب امریکی ڈالرخرچ ہونے کا اندازہ ہے۔ یہ اعدادوشمار روس کے ساتھ تنازع شروع ہونے سے پہلے یوکرین کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے ڈیڑھ گنا کے برابرہے۔

یہ بھی پڑھیں: Israeli PM On Iran روس کی جانب سے یوکرین میں ایرانی ساختہ ڈرون استعمال کیا جارہا ہے، اسرائیلی وزیراعظم

چانسلر نے وعدہ کیا کہ جرمن کمپنیاں یوکرین میں سرمایہ کاری کریں گی۔ اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی یوکرین کی تعمیر نو میں سرمایہ کاری کرتا ہے وہ آج مستقبل کے یورپی یونین کے رکن ریاست میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی یوکرین کے یورپی یونین میں شمولیت کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.