ETV Bharat / international

Ukraine NATO Membership Bid جرمنی آزادانہ طور پر یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی منظوری دینے سے قاصر ہے

جرمنی نیٹو کی رکنیت کے لئے یوکرین کی درخواست کوفاسٹ ٹریک عمل کے ذریعہ قبول کرنے پر آزادانہ طور سے فیصلہ کرنے سے قاصر ہے۔ اس کام کے لیے فوجی اتحاد کے تمام 30 رکن ممالک کی منظوری درکار ہے۔ Ukraine NATO Membership Bid

Germany unable to independently approve Ukraine's NATO bid
نی آزادانہ طور پر یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی منظوری دینے سے قاصر ہے
author img

By

Published : Oct 1, 2022, 10:27 PM IST

جرمن وزیر دفاع کرسٹین لیمبریچٹ، جو ان دنوں مالڈووا کے دورے پر ہیں، نے ہفتہ کو کہا کہ یوکرین یقینی طور پر نیٹو اتحاد میں شامل ہونے پر غور کرنے کے لیے آزاد ہے، لیکن جرمنی اتحادیوں کے ساتھ کسی بھی مشاورت کے بغیر آزادانہ طور پر فیصلہ نہیں کر سکتا۔ نیٹو میں یوکرین کی شمولیت کے معاملے میں فاسٹ ٹریک سے متعلق تمام 30 رکن ممالک کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔ Ukraine NATO Membership Bid

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ یوکرین نیٹو میں شامل ہونے کے لیے تیزی سے درخواست دے رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے پہلے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ نیٹو میں شمولیت کے لیے یوکرین کی درخواست پر کسی اور وقت غور کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

NATO on Russian occupation روس کا یوکرین میں قبضہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے خطرناک پیش رفت، نیٹو

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے زیلنسکی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہر ملک کو اپنا راستہ منتخب کرنے کا حق ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو کی کھلے دروازے کی پالیسی ہے، لیکن اس بات پر زور دیا کہ اتحاد یوکرین کو اپنادفاع کرنے میں تعاون کی اپنی کوششوں پر توجہ مرکوز کرے گا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.