ETV Bharat / international

Germany to send tanks to Ukraine جرمنی کا یوکرین کو لیپرڈ ٹینک فراہم کرنے کا فیصلہ - روس یوکرین جنگ

ہفتوں کے دباؤ کے بعد برلن کا کہنا ہے کہ وہ جنگی ٹینک لیپرڈ 2 یوکرین کو روانہ کرے گا اور دوسری قوموں سے دوبارہ برآمدات کی اجازت دے گا۔

Germany agrees to send Leopard tanks to Ukraine
جرمنی کا یوکرین کو لیپرڈ ٹینک فراہم کرنے کا فیصلہ
author img

By

Published : Jan 25, 2023, 10:14 PM IST

برلن: جرمن چانسلر اولاف شولز نے یوکرین کو لیپرڈ جنگی ٹینک بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کے بعد دوسرے ممالک جیسے پولینڈ کے لیے بھی اسی طرح کے جنگی ہتھیار فراہم کرنے کے لیے راہ ہموار ہوگئی۔ ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ اس پیش رفت کے بعد امریکہ بھی یوکرین کو ابرامز ٹینک فراہم کر سکتا ہے۔ سب سے پہلے اس خبر کو رپورٹ کرنے والے 'اسپیگل' میگزین نے بتایا کہ فیصلہ لیپرڈ 2 اے 6 ٹینکوں کی کم از کم ایک کمپنی سے متعلق کیا گیا۔ ایک کمپنی میں عام طور پر 14 ٹینک ہوتے ہیں۔

ٹی آن لائن نیوز پورٹل نے کو گورننگ فری ڈیموکریٹس (ایف ڈی پی) کے پارلیمانی لیڈر کرسچن ڈوئیر کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ آج جرمن چانسلر نے فیصلہ کیا ہے، حقیقت یہ ہے کہ جرمنی لیپرڈ ٹینک کے ساتھ یوکرین کی مدد کرے گا، یہ فیصلہ یکجہتی کی مضبوط علامت ہے۔ بنڈسٹیگ اسٹاک کی نائب صدر کیٹرین گوئرنگ ایکارڈٹ نے میڈیا رپورٹ کا لنک شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ لیپرڈ کو آزاد کر دیا گیا۔

میگزین نے رپورٹ کیا کہ یوکرین کے دیگر اتحادی بھی مثال کے طور پر اسکینڈینیویا کے ممالک کیف کو اپنے لیپرڈ ٹینکوں کی فراہمی میں جرمنی کے ساتھ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔میگزین کے مطابق طویل مدت میں مزید ٹینکوں کو استعمال کرنے کے لیے تیار کیا جاسکتا ہے۔ واشنگٹن میں موجود حکام نے کہا کہ امریکا جلد ہی یوکرین کو ابرامز ٹینک فراہم کرنے کی مخالفت ترک کر سکتا ہے، امریکی فیصلے کا مقصد جرمنی کو اس کی پیروی کی ترغیب دینا ہوسکتا ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.