ETV Bharat / international

UN On Gender Equality: صنفی مساوات میں اب بھی 300 سال لگیں گے: انتونیو گوتیرس - اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ 'موجودہ رفتار پر صنفی مساوات مزید دور ہوتی جارہی ہے اور اقوام متحدہ کی خواتین اسے 300 سال کی دوری پر دیکھتی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 7, 2023, 6:09 PM IST

اقوام متحدہ، 7 مارچ (یو این آئی)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے خبردار کیا ہے کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے عالمی پیش رفت ’ہماری آنکھوں کے سامنے غائب ہوتی جارہی ہے‘ اور صنفی مساوات کے دور ہوتے ہدف کو حاصل کرنے میں مزید تین صدیاں لگیں گی۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کمیشن آف دی اسٹیٹس آف ویمن کی سربراہی میں ہونے والی 2 ہفتوں پر محیط گفتگو شنید کا آغاز کرتے ہوئے 8 مارچ کو عالمی یومِ نسواں سے قبل جنرل اسمبلی میں ایک تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ’موجودہ رفتار پر صنفی مساوات مزید دور ہوتی جارہی ہے اور اقوام متحدہ کی خواتین اسے 300 سال کی دوری پر دیکھتی ہیں۔' ۔انہوں نے مزید کہا کہ ’دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کا استحصال، خطرے سے دوچار ہیں اور ان کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔'

سکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے یہ بات خواتین کو گھیرے بحرانوں مثلاً زچگی کی شرح اموات، لڑکیوں کو اسکول سے نکالنے، دیکھ بھال کرنے والوں کے کام سے انکار اور بچوں کو کم عمری کی شادی پر مجبور کرنے کے تناظر میں کہی۔انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں میں حاصل کی گئی ترقی ہماری آنکھوں کے سامنے غائب ہو رہی ہے۔انہوں نے خاص طور پر طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں سنگین حالات پر روشنی ڈالی، جہاں ’عورتوں اور لڑکیوں کو عوامی زندگی سے غائب کردیا گیا ہے۔'انہوں نے دیگر ممالک کا نام خاص طور پر نہیں لیا لیکن اس بات پر زور دیا کہ ’بہت سی جگہوں پر خواتین کے جنسی اور تولیدی حقوق واپس لیے جا رہے ہیں (اور) کچھ ممالک میں، اسکول جانے والی لڑکیوں کو اغوا اور حملوں کا سامنا کرنے کا خطرہ ہے۔‘اس کے علاوہ انہوں نے ایران کا بھی نام نہیں لیا جسے گزشتہ سال ستمبر میں خواتین کی قیادت میں ہونے والی بغاوت پر حکومت کے جبر کی وجہ سے کمیشن آف دی اسٹیٹس آف ویمن سے نکال دیا گیا تھا۔

ایران کو 14 دسمبر کو امریکی قیادت میں اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کے ووٹ کے ذریعے کمیشن سے بے دخل کیا گیا تھا۔سکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ کا کہنا تھا کہ صدیوں کے پدر شاہی نظام، امتیازی سلوک اور نقصان دہ دقیانوسی تصورات نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں ایک بہت بڑا صنفی فرق پیدا کیا ہے۔' انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ کس طرح ان شعبوں میں نوبل انعام حاصل کرنے والوں میں خواتین کی تعداد محض 3 فیصد ہے۔انہوں نے حکومتوں، سول سوسائٹی اور نجی شعبے سے دنیا بھر میں ’اجتماعی کوشش‘ کا مطالبہ کیا تاکہ صنفی فرق ختم کرنے والی تعلیم فراہم کی جائے، مہارت کی تربیت کو بہتر بنایا جائے اور ’ڈیجیٹل صنفی تقسیم کو ختم کرنے میں مزید سرمایہ کاری کی جائے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ پدرِ شاہی نظام مزاحمت کررہا ہے لیکن ہم بھی کررہے ہیں، اقوامِ متحدہ ہر جگہ خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Attack on UN Peacekeepers گوٹیریس نے مالی میں اقوام متحدہ کے امن فوجیوں پر حملے کی مذمت کی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.