ETV Bharat / international

غزہ تنازع بین الاقوامی برادری کی اخلاقی ناکامی ہے: ریڈکراس - غزہ میں اسرائیلی جارحیت

Red Cross on Gaza war ریڈکراس ادارے کے مطابق غزہ کی 90 فیصد سے زیادہ آبادی بےگھر ہوچکی ہے، 60 فیصد سے زیادہ انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے، غزہ کے لوگوں کی جبری بے دخلی سب کی آنکھوں کے سامنے ہو رہی ہے، غزہ کی تباہی اتنی حیران کن ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

Gaza war is world's moral failure says Red Cross
غزہ تنازع بین الاقوامی برادری کی اخلاقی ناکامی ہے: ریڈکراس
author img

By UNI (United News of India)

Published : Dec 20, 2023, 10:27 PM IST

غزہ: ریڈکراس نے غزہ تنازع کو بین الاقوامی برادری کی اخلاقی ناکامی قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں ریڈکراس کا کہنا تھا کہ غزہ میں انتہا کی حد تک درپیش مصائب کو روکنے میں ناکامی کا اثر صرف غزہ پر نہیں دیگر نسلوں پر بھی پڑے گا۔ ریڈ کراس ایک ایسی عالمی تنظیم ہے جس میں دنیا بھر میں تقریباً 16 ملین رضاکار، اراکین اور عملہ موجود ہے۔ اس کی بنیاد انسانی زندگی اور صحت کے تحفظ، تمام انسانوں کے احترام کو یقینی بنانے، انسانی مصائب کو روکنے اور ان کے خاتمے کے لیے رکھی گئی تھی۔

اسی ریڈکراس ادارے کے مطابق غزہ کی 90 فیصد سے زیادہ آبادی بےگھر ہوچکی ہے، 60 فیصد سے زیادہ انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے، غزہ کے لوگوں کی جبری بے دخلی سب کی آنکھوں کے سامنے ہو رہی ہے، غزہ کی تباہی اتنی حیران کن ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج کے غزہ کے اسپتالوں پر حملے بھی جاری ہیں۔ صیہونی فوج نے العودہ اسپتال کے بعد الاہلی اسپتال پر بھی دھاوا بول دیا، اسپتال ڈائریکٹر فاضل نعیم کے مطابق اسرائیلی محاصرے کے بعد اسپتال میں کام رُک گیا، طبی امداد نہ ملنے سے 4 زخمی انتقال کرگئے۔

اسرائیلی فوج نے دو سرجن، طبی عملے، مریضوں سمیت ڈیڑھ سو افراد کو گرفتار کرلیا، اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے العودہ اسپتال کا محاصرہ کرکے 240 افراد کو حراست میں لیا تھا۔ غزہ میں 24 گھنٹوں میں مزید 200 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں، جس سے شہدا کی مجموعی تعداد 19 ہزار 6 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.