ETV Bharat / international

غزہ جنگ: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے گھر کے باہرمظاہرہ - اسرائیل کا اتحادی امریکہ

Protest Outside Blinkens Home on Gaza War: امریکہ کے مختلف شہروں میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرے جاری ہیں۔ آج امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ورجینیا میں واقع رہائش گاہ کے روبرو امریکی عوام نے احتجاج کیا۔

Gaza War: Demonstration outside US Secretary of State Antony Blinken's home

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 5, 2024, 12:19 PM IST

واشنگٹن: غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے درمیان سینکڑوں مظاہرین نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ورجینیا میں واقع گھر کے باہر جمع ہو کر اسرائیل کے لیے امریکی حمایت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ آرلنگٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ایشلے سیویج نے اسپوتنک کو اس بات کی تصدیق کی۔

سیویج نے احتجاج کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ ’’تقریباً صبح 7 بجے چین برج روڈ کے 400 بلاک پر تقریباً 90 منٹ تک احتجاج جاری رہا جس کی اطلاع پر پولیس نے ردعمل ظاہر کیا ‘‘۔ سیویج کے مطابق احتجاج کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے احتجاج کی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے، جب بلنکن اپنی رہائش گاہ سے باہر نکلے، اس وقت مظاہرین نے اُن کی گاڑی پر نقلی خون پھینکتے ہوئے اپنے غصّہ کا اظہار کیا۔

واضح رہے، غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائی میں امریکہ صیہونی فوج کا سب سے بڑا اتحادی رہا ہے۔ امریکہ نے اس جنگ میں اسرائیل کو نہ صرف مالی بلکہ جنگی ساز و سامان کی بھی مدد پہنچائی ہے۔ امریکہ ہی وہ پہلا ملک ہے جس نے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد اسرائیل کے دفاع کے حق کی بات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں حماس کو ختم کرنے سے متعلق اسرائیل کے دعوے کھوکھلے

7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیل کی فوجی کارروائی میں غزہ کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22,438 اور زخمیوں کی تعداد 57,614 تک پہنچ گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.