ETV Bharat / international

غزہ کا ٹیلی کام رابطہ پھر منقطع، اسرائیل نے غزہ شہر کو گھیرے میں لے لیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 7:59 AM IST

Updated : Nov 6, 2023, 10:37 AM IST

جنگ کے آغاز کے بعد سے غزہ میں تیسری مرتبہ مواصلاتی نظام ٹھپ ہوگیا ہے۔ اتوار کے روز اسرائیلی جنگی طیاروں نے دو پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج (6 نومبر) کو اسرائیل اور غزہ میں تشدد پر کلوز ڈور میٹنگ منعقد کرے گی۔ UN Security Council to meet, Israel Hamas War, Israeli Bombardment on refugee camps

Israeli Bombardment on Gaza (Photo AP)
Israeli Bombardment on Gaza (Photo AP)

غزہ: غزہ کے حالات دن بہ دن بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ معصوم نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل اپنی جارحیت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ غزہ کا بیشتر علاقہ کھنڈر میں تبدیل ہوچکا ہے۔

  • غزہ میں تیسری مرتبہ مواصلاتی نظام ٹھپ:

جنگ کے آغاز کے بعد سے غزہ میں تیسری مرتبہ مواصلاتی نظام ٹھپ ہوگیا ہے۔ فلسطینی ٹیلی کام کمپنی پالٹیل نے اس کی تصدیق کی ہے کہ پورے غزہ میں کنیکٹیوٹی میں کمی آئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کی فوج نے اتوار کو رات گئے اعلان کیا کہ اس نے غزہ شہر کو گھیرے میں لے لیا ہے اور محصور ساحلی پٹی کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔

Israeli Bombardment on Gaza (Photo AP)
Israeli Bombardment on Gaza (Photo AP)
Israeli Bombardment on Gaza (Photo AP)
Israeli Bombardment on Gaza (Photo AP)
  • Right now the📍#GazaStrip is experiencing a communications blackout@UNRWA is not able to get through to the vast majority of our team

    This is the third communications blackout over the past 10 days. Gazans are completely cut off from their loved ones and the rest of the world pic.twitter.com/Q31RFvW3UE

    — UNRWA (@UNRWA) November 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • غزہ پر اسرائیلی جارحیت:

اتوار کے روز اسرائیلی جنگی طیاروں نے دو پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا۔ حماس کے زیر انتظام محکمہ صحت کے مطابق وسطی غزہ میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ وہ علاقہ ہیں جہاں اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کو پناہ لینے کی اپیل کی تھی۔ امریکہ کی غزہ کے شہریوں کی امداد کے لیے مختصر وقفے کیلئے جنگ بندی کی اپیل کو اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر مسترد کرتے ہوئے حماس کو کچلنے تک اپنی جارحیت کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ غزہ کی حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں تقریباً ایک ماہ کی جنگ میں 9,700 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں سے 4000 سے زیادہ بچے اور نابالغ ہیں۔ ان کے مطابق یہ تعداد ممکنہ طور پر بڑھے گی جب اسرائیلی فوجی گھنے، شہری محلوں میں آگے بڑھیں گے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ مغازی پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے ہوئے ہیں، جس میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوئے ہیں۔ اے پی کے ایک رپورٹر کے مطابق حملے کے بعد ایک قریبی اسپتال میں ایک بچے سمیت آٹھ مردہ بچے دیکھے گیے۔ ایک اور فضائی حملہ وسطی غزہ میں بوریج پناہ گزین کیمپ میں ایک اسکول کے قریب ایک مکان پر ہوا۔ الاقصیٰ اسپتال کے عملے نے اے پی کو بتایا کہ اس حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ واضح رہے اس کیمپ پر جمعرات کو بھی حملہ ہوا تھا۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی قابض افواج اس وقت غزہ پٹی کے تمام علاقوں میں زمینی، سمندری اور فضائی راستے سے خوں ریز قتلِ عام اور بلا روک ٹوک بمباری کر رہی ہیں۔

  • On 4 November, an @UNRWA school in Jabalia camp📍#Gaza was directly hit by strikes, which killed 15 people people & injured 70 who were sheltering in the school.

    The same day, strikes near an @UNRWA school in Nuseirat camp injured 10 people sheltering in the school.#NotATarget pic.twitter.com/MA3HoWUqIP

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں ہونے والا نقصان ہیروشیما میں ہونے والے نقصانات سے زیادہ: ملائیشیائی وزیراعظم

  • فلسطینی تنظیم الفتح نے اسرائیلی بربریت کی مذمت کی:

اتوار کو دیر گئے ایک اجلاس میں، الفتح کی مرکزی کمیٹی نے کہا کہ انہوں نے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور جنگ کے خاتمے کے لیے فلسطینی موقف کی توثیق کی۔ الفتح کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے ارکان کو اردن، مصر، متحدہ عرب امارات، فلسطینی اتھارٹی اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے نتائج کے ساتھ ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے رام اللہ میں ہونے والی ملاقات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ کمیٹی نے بین الاقوامی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ "غزہ میں بہنے والے فلسطینیوں کے خون کی ہولی کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے اور اس جارحیت کو روکے جس سے پورے خطے کے ختم ہونے کا خطرہ ہے"۔

Israeli Bombardment on Gaza (Photo AP)
Israeli Bombardment on Gaza (Photo AP)
Israeli Bombardment on Gaza (Photo AP)
Israeli Bombardment on Gaza (Photo AP)
Israeli Bombardment on Gaza (Photo AP)
Israeli Bombardment on Gaza (Photo AP)
  • پوپ فرانسس نے اسرائیل کو خدا کا واسطہ دیا:

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اسرائیل کو جنگ بندی کیلئے خدا کا واسطہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدا کے نام پر جنگ بندی کی درخواست کرتا ہوں، غزہ میں انسانی صورتِ حال انتہائی سنگین ہے، بچوں کے بارے میں خیال کریں، جنگ کے شکار بچوں کا مستقبل ختم کیا جا رہا ہے، امید ہے تنازع پھیلنے سے بچانے کیلئے کام کیا جائے گا۔

  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا آج اجلاس:

نیوز سائٹ سیکیورٹی کونسل کی رپورٹ (ایس سی آر) کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج (6 نومبر) کو اسرائیل اور غزہ میں تشدد پر کلوز ڈور میٹنگ منعقد کرے گی۔ ایس سی آر نے رپورٹ کیا کہ ملاقات کی درخواست متحدہ عرب امارات اور چین نے کی تھی۔ ایس سی آر نے مزید کہا کہ کونسل کے اراکین اجلاس میں سلامتی کونسل کے 10 منتخب اراکین کی طرف سے پیش کی گئی اسرائیل اور غزہ سے متعلق ایک نئی قرارداد پر غور کر سکتے ہیں۔ جنگ بندی یا انسانی بنیادوں پر توقف کا مطالبہ کرنے والی چار قراردادوں کو کونسل کے مستقل اراکین نے پہلے ہی ویٹو کر دیا ہے۔

Last Updated : Nov 6, 2023, 10:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.