ETV Bharat / international

G7 Welcome Iran Saudi Relations جی سیون نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کیا - جاپان میں جی سیون وزرائے خارجہ کا اجلاس

جی سیون وزرائے خارجہ نے جاپان میں اپنے اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان میں تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 18, 2023, 5:06 PM IST

ٹوکیو: جی سیون ممالک کے اعلیٰ سفارت کاروں نے منگل کو ایران اور سعودی عرب کی جانب سے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے اقدامات کا خیرمقدم کیا۔ جی سیون وزرائے خارجہ نے جاپان کے کرویزاوا میں اپنی میٹنگ کے بعد جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں، جس میں ایران اور سعودی عرب کے حالیہ معاہدے بھی شامل ہیں۔ غور طلب ہے کہ ایران اور سعودی عرب نے مارچ میں چین کی ثالثی سے سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ دونوں ممالک کے تعلقات 2016 میں شیعہ مبلغ نمر النمر کے قتل کے بعد ایران میں سعودی عرب کے سفارتی مشن پر حملوں کے بعد منقطع ہو گئے تھے۔

جی سیون وزرائے خارجہ نے جاپان کے شہر کرویزاوا میں اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ بیان میں رکن ممالک نے افغانستان میں استحکام کو لاحق خطرات پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔ جی سیون کے وزراء کے کہا کہ ہم افغانستان میں استحکام اور بگڑتی ہوئی انسانی اور اقتصادی صورت حال کو شدید تشویش کے ساتھ نوٹ کرتے ہیں۔ ہم طالبان کی انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں پر بڑھتی ہوئی پابندیوں کے خلاف اپنی سخت ترین مخالفت کا اظہار کرتے ہیں۔ خاص طور پر، ہم طالبان کی طرف سے خواتین اور لڑکیوں کے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں اور مذہبی اور نسلی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ جی سیون وزارت خارجہ کا اجلاس 16-18 اپریل کو ناگانو پریفیکچر کے جاپانی تفریحی شہر کرویزاوا میں منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.