ETV Bharat / international

Furniture Exhibitions in Japan ٹوکیو میں فرنیچر کی نمائش، لکڑیوں سے بنا تھیٹر لوگوں کی توجہ کا مرکز

چند دنوں قبل ٹوکیو میں فرنیچر کی ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں فوکوئی پریفیکچر کمپنی کی جانب سے لکڑیوں سے بنے ایک خاص قسم کے تھیٹر کو متعارف کرایا گیا۔

Furniture exhibitions in Japan
ٹوکیو میں فرنیچر کی نمائش
author img

By

Published : Mar 1, 2023, 8:23 PM IST

ٹوکیو میں فرنیچر کی نمائش، لکڑیوں سے بنا تھیٹر لوگوں کی توجہ کا مرکز

ٹوکیو: جاپان کے شہر ٹوکیو میں حال ہی میں فرنیچر کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں مختلف اقسام کی چھوٹی بڑی مصنوعات کو متعارف کرایا گیا۔ قابل دید فرنیچر کی نمائش میں فرنیچر کی بڑی بڑی کمپنیاں بھی اپنی مصنوعات کی تشہیر اور نمائش کے لیے شرکت کیں۔ جاپان میں فوکوئی پریفیکچر کمپنی، لکڑی کے مصنوعات کے لیے کافی مشہور ہے۔ فوکوئی نے نمائش میں ایک خاص تھیٹر کو متعارف کرایا جو لکڑی سے بنا ہوا ہے، اس ٹھیٹر کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کو لکڑیوں کے ذریعہ ایسے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ دیکھنے والوں کو اعلیٰ معیار کی آواز کے ساتھ ٹھنڈ موسم میں گرم موسم کا احساس بھی دلاتا ہے۔

فوکوئی فیڈریشن آف ووڈ انڈسٹری یونین کے عہدیدار ریزو ایواسا کا کہنا ہے۔ فوکوئی پریفیکچر میں زیادہ تر دیودار کے درختوں سے بنی مختلف مصنوعات کی نمائش کی جا رہی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ آپ اس درخت سے بنی مصنوعات کو ہوٹلوں اور ریزورٹ میں ترتیب دیں۔ فوکوئی پریفیکچر میں زیادہ تر مصنوعات میں دیودار درختوں کی لکڑیوں کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ جاپانی دیودار کے درختوں کے ارد گرد آرام دہ محسوس کریں اور آپ اس سہولت یا دیگر مصنوعات میں جدید ٹیکنالوجی کو بھی محسوس کر سکتے ہیں۔

اس نمائش میں لکڑی سے بنے بہت سے پرکشش ہوٹل اور ریزارٹ کی بھی نمائش کی گئی جس کو کوویڈ وبا کی وجہ سے سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ اس ہوٹل اور ریزورٹ کے اندر جانے والے زائرین جاپانی چولہا میں پکی ہوئی دریائی مچھلی کھا سکتے ہیں اور جاپانی ثقافت کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ یہ نمائش ان سیاحوں کے لیے کافی فائد ہ مند ثابت ہوسکتی ہے جو اس سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔

سامورائی کمپنی کے ایک رکن تاکاکی گوکیتا نے کہا کہ ہماری مصنوعات کو جاپان میں بتدریج پہچان مل رہی ہے اور ہم مستقبل میں اپنے سیلز چینلز کو پوری دنیا میں پھیلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ گوکیتا نے مزید کہا کہ بیرونی زندگی کو فطرت کے مطابق ڈھالنے کی صلاحیت کو اب ترجیح دی جا رہی ہے۔ کوویڈ کے دوران جمع ہونے والے کچھ منفرد خیالات کی مدد سے، جاپان غیر ملکی سیاحوں کو مزید آرام اور ایک نیا تجربہ فراہم کر رہا ہے، جو سیاحوں کو بھی کافی پسند آرہا ہے۔ اس کی وجہ سے جاپان کی سیاحت کو بھی فروغ ملنے کی امید ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.