ETV Bharat / international

Emmanuel Macron China Visit فرانسیسی صدر میخوان کا اپریل میں چین دورہ - یوکرین بحران پر بات چیت

فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں اپریل میں چین کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ چین کے حکام سے یوکرین بحران پر بات چیت کریں گے۔ Emmanuel Macron on Ukraine crisis

فرانسیسی صدر میخوان کا اپریل میں چین دورہ

author img

By

Published : Feb 26, 2023, 12:23 PM IST

پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں نے کہا ہے کہ وہ یوکرین بحران پر بات چیت کے لیے اپریل کے شروع میں چین کا دورہ کریں گے اور بیجنگ پر زور دیں گے کہ وہ یوکرین کے لیے حال ہی میں جاری 'چین امن منصوبے' کے تحت روس پر دباؤ ڈالے۔ میخواں نے پیرس میں ایک زرعی میلے میں کہا، ’’مجھے لگتا ہے کہ چین امن کی کوششوں میں مصروف ہے، یہ حقیقیت اچھی ہے"۔ میں خود اپریل کے شروع میں چین جاؤں گا۔ میخواں نے امید ظاہر کی کہ چین "روس پر دباؤ ڈالنے میں ہماری مدد کرے گا تاکہ وہ کبھی بھی کیمیائی یا جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہ کرے۔" چین نے جمعہ کو 'یوکرین بحران کے سیاسی حل پر چین کا موقف' کے عنوان سے ایک 12 نکاتی دستاویز جاری کیا، جس میں دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ تمام ممالک کی خودمختاری کے احترام، دشمنی کے خاتمے نیز یوکرین اور روس کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی شامل ہے۔

اس سے قبل فروری میں میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ ایلیسی پیلس اگلے ڈیڑھ ماہ میں فرانسیسی صدر کے دورہ چین کی تیاری کر رہا تھا، یہ دیکھتے ہوئے کہ یہ چینی حکام کے ساتھ رابطہ دوبارہ شروع کرنے کا وقت ہے اورتنازعات جیسے عالمی امور پر بات چیت کو پارٹیاں نئی رفتار دینا چاہتی ہیں۔ فروری کے وسط میں، سینٹرل فارن افیئر کمیشن آفس کے ڈائریکٹر وانگ یی نے پیرس کا دورہ کیا اور مسٹر میکرون نے ذاتی طور پر ان کا استقبال کیا۔ میٹنگ میں مسٹر وانگ نے کہا کہ بیجنگ یوکرائن کے معاملے پر ایک بامقصد اور منصفانہ موقف کے لیے مضبوطی سے پرعزم ہے نیز مفاہمت اور امن مذاکرات میں تعاون کے لیے ہمیشہ کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War روس کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے، ایمانوئل میکرون

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.