ETV Bharat / international

French Election 2022: فرانس میں صدارتی انتخابات کے لیے آج آخری مرحلے کی ووٹنگ - فرانس انتخابات 2022

فرانس میں صدارتی انتخابات French Presidential Election کے لیے اتوار کو دوسرے اور آخری مرحلے کے لیے پولنگ جاری ہے، ایمانوئل میکرون نے پہلے مرحلے میں برتری حاصل ہے۔ دائیں بازو کی رہنما لی پین تیسری مرتبہ صدارتی انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں اور انتخابی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر اس بار بھی انہیں شکست ہوئی تو اس سے ان کا صدر بننے کا راستہ بھی ختم ہو جائے گا۔

French election 2022: Voting in the final round of the French presidential election
فرانس میں صدارتی انتخابات کے لیے آج آخری مرحلے کی ووٹنگ
author img

By

Published : Apr 24, 2022, 8:38 PM IST

پیرس: فرانس میں صدارتی انتخابات French Presidential Election کے لیے اتوار کو دوسرے اور آخری مرحلے کے لیے پولنگ جاری ہے اور اسی کے ساتھ ملک کے عوام یہ فیصلہ کریں گے کہ اس مرتبہ اقتدار کی باگ ڈور کون سنبھالے گا۔ دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ جہاں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اقتدار پر دوبارہ قابض ہونے کی بھرپور کوشش میں ہیں وہیں ان کی اس خواہش کی تکمیل کے سامنے دائیں بازو کی رہنما میرین لی پین انتخابی میدان میں ہیں اور زبردست ٹکر دینے کے لئے پرعزم ہیں۔French Election 2022

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدارتی عہدے کے لئے انتخابات میں محترمہ لی پین ایک مضبوط دعویدار کے طور پر ابھری ہیں، حالانکہ ایمانوئل میکرون کی سرگرمی اور حکمت عملی کے تناظر میں انہیں بھی مقابلے کا سامنا ہے۔ دونوں امیدوار اپنے جیت کے مقصد سے ان ووٹروں کو اپنے حق میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جنہوں نے پہلے مرحلے میں کسی اور کو ووٹ دیا تھا۔

انتخابی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ میکرون اور محترمہ لی پین کے سامنے ووٹنگ کے حوالے سے پولرائزیشن کا سامنا ہے اور ووٹ نہ دینے والے لوگوں کی تعداد بھی ان کی جیت یا ہار پر اثرانداز ہوگی۔ایمانوئل میخواں پر امیروں کا صدر ہونے کا لیبل ہے اور ان کی مدت کار میں مظاہرے، کووڈ وبا سے نمٹنے میں ناکامی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کی سمت میں ان کی حکومت پر بے حسی کا الزام لگایا گیا ہے، جب کہ محترمہ لی پین پر روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ قریبی تعلق ہونے کا الزام ہے۔

قابل ذکر ہے کہ محترمہ لی پین تیسری مرتبہ صدارتی انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں اور انتخابی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر اس بار بھی انہیں شکست ہوئی تو اس سے ان کا صدر بننے کا راستہ بھی ختم ہو جائے گا۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں برتری حاصل ہے۔ میکرون کو دوسری بار صدارت کے لیے دائیں بازو کی حریف مارین لی پین کا سامنا ہے۔ پہلے مرحلے میں 96 فیصد ووٹوں کی گنتی میں ایمانوئل میکرون کو 27.42 فیصد، میرین لی پین کو 24.03 فیصد اور جین لیوک میلینچون کو 21.57 فیصد ووٹ ملے۔

یہ بھی پڑھیں:

France Election Results: میکرون نے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کی
French presidential election 2022: فرانس میں صدارتی الیکشن کے لیے پہلے مرحلے کی ووٹنگ

ایک سروے میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے انتہائی دائیں بازو کی رہنما میرین لی پین پر اپنی برتری 14 فیصد قائم کرلی ہے۔ 20-22 اپریل کے دوران 'اوپینین وے اور ’کیا پارٹنرس فار لیس اکوس اینڈ ریڈیو کلاسک‘ کے ذریعے کرائے گئے 2,329 لوگوں کے سروے کے مطابق 57 فیصد میکرون کو ووٹ دینے کو ترجیح دیں گے جبکہ 43 فیصد لی پین کو ووٹ دیں گے۔

پہلے راؤنڈ کے اختتام تک میکرون کو پانچ فیصد سے بھی کم برتری حاصل تھی لیکن انتہائی بائیں بازو کے رہنما جین لوک میلنکون نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ وہ لی پین کے خلاف ووٹ دیں۔ بہت سے دوسرے بائیں بازو اور سبز امیدواروں نے میکرون کی حمایت کی، جب کہ دائیں بازو نے لی پین کا ساتھ دیا۔ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ میلنکون کے حامیوں میں سے 54 فیصد نے میکرون کو ووٹ دیا جب کہ 23 ​​فیصد نے لی پین کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا۔ انتہائی دائیں بازو کے ایرک زیمور بھی بالترتیب 88 فیصد اور 6فیصد کے تناسب سے اپنے ووٹروں کو لی پین اور میکرون کے درمیان تقسیم کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.