ETV Bharat / international

Free Bus Service from Jedda To Masjid al Haram جدہ ایئر پورٹ سے مسجد الحرام تک مفت بس سروس - سعودی عرب کے شہر جدہ

سعودی انتظامیہ نے جدہ سے زائرین کو حرم مکی پہنچانے کے لیے مفت بس سروس فراہم کرانے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں مسجد الحرام سے دوپہر 12 بجے سے رات 12 بجے تک ہر 2 گھنٹے میں ایئرپورٹ کے لیے بس سروس مہیا کی جائے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 13, 2023, 6:17 PM IST

ریاض: سعودی عرب کے شہر جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایئر پورٹ سے مسجد الحرام تک زائرین کو مفت بس سروس فراہم کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ اردو نیوز کے مطابق کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ سے زائرین کو حرم مکی پہنچانے کے لیے مفت بس سروس فراہم کی جائے گی۔کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ٹرمنل ون سے مسجد الحرام تک زائرین کو مفت بس سروس فراہم کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مفت بس سروس سے وہی زائرین مستفید ہوں گے جو احرام میں ہوں گے۔

یہ سہولت زائر سعودی شہریوں کو بھی حاصل ہوگی، انہیں مفت بس سروس سے استفادے کے لیے قومی شناختی کارڈ دکھانا ہوگا جبکہ مقیم غیر ملکی زائرین کو یہ سہولت حاصل کرنے کے لیے اقامہ کارڈ پیش کرنا ہوگا۔ ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمنل ون سے ہر 2 گھنٹے بعد بس حرم شریف کے لیے چلائی جائے گی، بس سروس روزانہ صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک مفت فراہم کی جائے گی۔ ایئر پورٹ سے مکہ روانگی کا مرکز پہلی منزل پر ایکیوریم کے برابر میں ہے، جبکہ واپس ایئرپورٹ کے لیے کدی اسٹیشن اور وقف ملک عبد العزیز پارکنگ مختص ہے۔ دوسری جانب مسجد الحرام سے دوپہر 12 بجے سے لے کر رات 12 بجے تک ہر 2 گھنٹے بعد ایئرپورٹ کے لیے بس سروس مہیا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Hajj 2023 سعودی حکومت کی جانب سے حج اور عمرہ زائرین کے لیےانشورنس فیس میں بڑی کمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.