پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے نیویارک میں سیلاب سے متاثر ہونے والے پاکستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فرانس نے سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی معیشت کو بحال کرنے اور ملک کی تعمیر نو کے لیے بین الاقوامی امدادی کانفرنس منعقد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے نیویارک میں سیلاب سے متاثر ہونے والے پاکستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔France to help Pakistan
اجلاس سے متعلق مشترکہ بیان میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد پائیدار بنیادوں پر اپنی معیشت کی بحالی اور تعمیر نو میں مدد کے لیے پاکستان کے لیے بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرنے پر اتفاق کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس اس سال ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا جہاں وہ بین الاقوامی مالیاتی اور ترقیاتی اداروں کو اکٹھا کرے گا جس کا مقصد پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو میں تعاون کرنا ہے۔14 جون سے پاکستان میں مانسون بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں 1500 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
اقوام متحدہ سے منسلک انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے تقریباً ایک کروڑ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ (یو این آئی)
یہ بھی پڑھیں: Sindh Floods سندھ میں سیلاب سے چوبیس گھنٹوں میں مزید چھ افراد جاں بحق