ETV Bharat / international

Rain in Pakistan پاکستان میں بارش سے متعلقہ حادثات میں چودہ افراد ہلاک

پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں سیلاب آگیا ہے۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران بارش سے متعلق واقعات میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ rain related accidents in Pakistan

پاکستان میں بارش سے متعلقہ حادثات میں چودہ افراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 30, 2023, 10:53 AM IST

اسلام آباد: پاکستان کے مختلف حصوں میں گزشتہ دو دنوں کے دوران بارش سے متعلق واقعات میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یہ اطلاع دی ہے۔ جمعہ کو ایک رپورٹ میں این ڈی ایم اے نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے متعلقہ واقعات میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے۔ مانسون نے تباہی مچا دی ہے اور ملک کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے شہری علاقے زیرِ آب کر دیے ہیں اور کئی علاقوں میں گھروں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بارش سے متعلقہ واقعات میں شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخوا میں چھ، جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں پانچ، پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دو اور جنوبی صوبہ سندھ میں ایک شخص جان کی موت ہوئی ہے۔ مون سون کی شدید بارشوں کا سلسلہ جمعہ کو مسلسل پانچویں روز بھی جاری رہا اور ملک کے کچھ حصوں بالخصوص پہاڑی علاقوں میں بارش نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Heavy Rains in Pakistan پاکستان میں شدید بارش سے چھیاسی افراد ہلاک

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے بھی ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 30 جولائی تک مون سون کی شدید بارش ہوسکتی ہیں جس سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 804 مکانات کو بھی نقصان پہنچا اور اب تک 44 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 25 جون کو ملک میں مون سون کے آغاز سے کم از کم 169 افراد کی جان چلی گئی، 256 زخمی ہوگئے، 1,404 مکانات کو نقصان پہنچا اور 374 مویشی ہلاک ہوئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.