ساؤ پالو: برازیل کے ساؤ پالو شہر کے ایک بار میں مشتبہ افراد کی فائرنگ سے دو نابالغوں سمیت کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے منگل کے روز ساؤ پالو سول پولیس کی رپورٹوں کی بنیاد پر بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی آدھی رات سے چند منٹ قبل ایٹا پسیریکا دا سیرا ضلع کے پارک پیرائس میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔ دو مشتبہ افراد موٹر سائیکل پر آئے اور فرار ہونے سے پہلے بار میں کئی گولیاں چلائیں۔ ایک عینی شاہد نے باندرینیٹس ٹی وی کو بتایا، "یہ پاگل پن تھا۔ انہوں نے بار پر 20 سے زیادہ گولیاں چلائیں جب بار کے اندر خاموشی تھی۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ فائرنگ ساؤ پالو میٹروپولیٹن علاقے میں گروہوں کے درمیان دشمنی کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ تین ہفتے قبل برازیل کی جنوبی ریاست پارانا میں 20 سالہ سابق طالب علم کی فائرنگ سے 15 سالہ لڑکی ہلاک اور دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ رپورٹ میں کیمبے شہر کے ترجمان تھیاگو موسینی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سابق طالب علم مبینہ طور پر پروفیسر ہیلینا کولوڈی اسٹیٹ اسکول میں کچھ دستاویزات حاصل کرنے کے لیے داخل ہوا اور پھر فائرنگ کردی۔ موسینی نے کہا کہ اسکول کی عمارت میں داخل ہونے کے بعد، سابق طالب علم نے اسکول کے ملازم کی طرف سے روکے جانے سے پہلے کم از کم ایک درجن گولیاں چلائیں۔ موسینی نے کہا کہ مبینہ شوٹر کو بعد میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: California Shooting امریکہ کے اوکلینڈ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
یو این آئی