منیلا: فلپائن کے جنوبی باسیلان صوبے میں منگل کو نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے سے پہلے لامیٹون قصبے میں پیش آیا۔ متاثرہ افراد جو کہ شادی کی تقریب کے لیے استعمال کیے جانے والے عارضی پلیٹ فارم پر سو رہے تھے، موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ Firing in Basilan
پولیس نے بتایا کہ حملے میں مبینہ طور پر زخمی ہونے والے ایک اور شخص کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے موقع سے گولیوں کے تقریباً 12 خول اور ایک ایم -16 اسالٹ رائفل کے ساتھ گولہ بارود برآمد کیا۔ پولیس حملے کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Colorado Shooting کولوراڈو میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
یو این آئی