میکسیکو سٹی: میکسیکو کے وسطی صوبے موریلوس میں ایک فٹبال میچ کے دوران مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک سابق میئر سمیت کم از کم چار افراد کی موت ہوگئی۔ یہ اطلاع مقامی پراسیکیوٹر کے دفتر نے دی ہے۔ دفتر کے مطابق فائرنگ مقامی وقت کے مطابق جمعرات کو (بین القوامی وقت کے مطابق جمعہ کو 02:15 بجے) یکاپکسٹلا شہر میں ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق مسلح افراد میدان میں آئے اور وہاں موجود لوگوں پر فائرنگ شروع کر دی۔ shooting during football match in Mexico
اس فائرنگ میں یکاپسٹلا کے سابق میئر ریفیوگیو امارو لونا سمیت دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور دو دیگر ہسپتال میں علاج کے دوران چل بسے۔ دفتر نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ اس واقعے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Firing in US امریکہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک
میکسیکو کی وزارت دفاع کے مطابق موریلوس میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اغوا کی وارداتوں کے لحاظ سے یہ صوبہ ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔
یو این آئی