ETV Bharat / international

IS Militants Killed in Iraq عراق میں آئی ایس کے چار عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Apr 19, 2023, 11:09 AM IST

عراقی فوج کے مطابق عراق کے شمالی صوبے کرکوک میں آئی ایس کے ایک ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں چار عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ Iraqi Army Action on IS Militants

عراق میں آئی ایس کے چار عسکریت پسند ہلاک

بغداد: عراق کے شمالی صوبے کرکوک میں شدت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے ایک ٹھکانے پر منگل کو کیے گئے فضائی حملے میں چار عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ عراقی فوج نے یہ اطلاع دی۔ عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ سے متعلق سیکیورٹی میڈیا سیل کے ایک بیان کے مطابق خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر عراقی جنگی طیاروں نے صوبائی دارالحکومت کرکوک کے جنوب مغرب میں، بغداد سے تقریباً 250 کلومیٹر شمال میں وادي الشاي علاقے میں فضائی حملہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملے میں آئی ایس کے چار عسکریت پسند مارے گئے اور ان کا ٹھکانہ تباہ ہو گیا۔ 2017 میں آئی ایس کی شکست کے بعد عراق میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ تاہم آئی ایس کے کچھ باقی ماندہ عسکریت پسند شہری مراکز، صحراؤں اور دشوار گزار علاقوں میں پھیل گئے ہیں، جو سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف لگاتار چھاپہ مار کر حملے کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ تین ہفتے قبل عراق کے مشرقی صوبے دیالہ میں ایک فضائی حملے میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے تین عسکریت پسند مارے گئے تھے۔ دیالہ کے آپریشنز کمانڈر علی فضل عمران نے شنہوا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر، عراقی جنگی طیاروں نے شمالی دیالہ کے ہیمرین پہاڑی سلسلے میں آئی ایس کے ایک ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا، جس سے ٹھکانا تباہ ہو گیا اور آئی ایس کے تین عسکریت پسند مارے گئے۔ کمانڈر علی فضل عمران نے کہا کہ 40 آئی ایس عسکریت پسند، جن میں دہشت گرد تنظیم کے کچھ لیڈر بھی شامل ہیں، پانچ ماہ کے دوران فضائی حملوں میں مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Taliban Forces Kill IS Members کابل میں داعش کے دو ارکان ہلاک، ایک گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.