ETV Bharat / international

Private Jet Crashes in Baltic Sea پرائیویٹ جیٹ طیارہ بالٹک سمندر میں گر کر تباہ ہونے سے چار افراد ہلاک

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 10:09 AM IST

بحیرہ بالٹک میں پرائیویٹ جیٹ گرنے سے چار افراد کی موت کا خدشہ ہے۔ جہاز میں چار افراد ہی سوار تھے۔ Four dead in private jet crash in Baltic Sea

پرائیویٹ جیٹ طیارہ بالٹک سمندر میں گر کر تباہ ہونے سے چار افراد ہلاک

اسٹاک ہوم: بحیرہ بالٹک میں پرائیویٹ جیٹ گرنے سے جہاز میں سوار چار افراد کی موت کا خدشہ ہے۔ سویڈش ٹیلی ویژن نے اتوار کو سویڈش جوائنٹ ریسکیو کوآرڈینیشن سنٹر کے ترجمان کے حوالے سے کہا کہ 'ان کے زندہ رہنے کی کوئی امید نہیں ہے۔' اس دوران سویڈن اور لاتویا کے درمیان سمندر میں ملبہ اور تیل کا رساو دیکھا گیا۔ لاتویا کے وزیر دفاع آرٹس پابرکس نے کہا کہ ایک لاتوی ریسکیو کشتی جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہے اور سویڈن اور لیتھوانیا کی ریسکیو ٹیمیں بھی اس علاقے میں جا رہی ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ طیارہ کس ملک کے پانیوں میں گر کر تباہ ہوا۔ ghost plane crashes in Baltic Sea

دوسری جانب، فلائٹ ریڈار کے اعداد و شمار کے مطابق طیارہ آسٹریا کا رجسٹرڈ سیسنا 551 ہے، جو جنوبی اسپین کے جیریز سے اڑان بھر رہا تھا، جہاں سے اس نے بغیر کسی مقررہ منزل کے ٹیک آف کیا۔ یہ پیرس اور کولون میں دو بار مڑا اور بحیرہ بالٹک میں مڑنے سے پہلے سویڈن کے جزیرے گوٹ لینڈ کے قریب سے گزرا۔یہ طیارہ اتوار کو 17.45 پر گر کر تباہ ہوا اور لاتویائی شہر وینٹ اسپل کے شمال مغرب میں ریڈار سے غائب ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Jet Crashed in South Korea: جنوبی کوریا میں فضائیہ کا لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار

وہیں سویڈش حکام نے بتایا کہ جرمن اور ڈنمارک کے جنگی طیاروں نے سیسنا کو تلاش کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ رابطہ کرنے میں ناکام رہے۔ لڑاکا طیارے میں موجود پائلٹ سیسنا کے کاک پٹ کے اندر کسی کو نہیں دیکھ سکے۔ لاتویائی سول ایوی ایشن ایجنسی (سی اے اے) نے کہا کہ حادثے کے متاثرین کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.