برازیلیا: برازیل کے ایک کنڈرگارڈن میں ایک 25 سالہ شخص نے کم از کم چار بچوں کو چاقو سے گوند کر کے ہلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو اس خوفناک واردات کو انجام دینے والا حملہ آور نے خود کو حکام کے حوالے بھی کر دیا۔ ریاست سانتا کیٹرینا کے قصبے بلومیناؤ میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین لڑکے اور ایک لڑکی تھی جن کی عمریں چار سے سات کے درمیان تھیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آور دیوار پھلانگ کر کنڈرگارڈن میں داخل ہوا اور حملے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہوکر مقامی پولیس اسٹیشن پہنچ کر خودسپردگی بھی کر دیا۔
سانتا کیٹرینا نیوز چینل کے ذریعے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے حملہ آور نے کہا کہ میں یہ اطلاع دینے آیا ہوں کہ میں نے جرم کیا ہے۔ اس کیس نے برازیل کو حیران و پریشان کر دیا ہے، صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے حملہ آور کو راکشس قرار دیتے ہوئے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سے بڑا دکھ اور کوئی نہیں ہے کہ جب ایک خاندان اپنے بچے یا پوتے پوتی اور ناسے نواسی کو کھو دیتا ہے۔ سانتا کیٹرینا کے گورنر جورجینہو میلو نے تین دن کے سوگ کا اعلان کیا اور معاشرے سے مطالبہ کیا کہ وہ اس پر غور کرے کہ کیا ہوا اور 'سیکیورٹی میں اضافہ کرنے میں کس طرح تعاون کیا جائے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ایسا ہی ایک حملہ مارچ کے اواخر میں ساؤ پالو کے ایک سرکاری اسکول میں ایک نوجوان نے کیا تھا جس میں ایک ٹیچر کو چاقو مار کر ہلاک اور چار دیگر کو زخمی کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: