ETV Bharat / international

Imran Khan Arrested پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان گرفتار - Imran Khan arrested

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہیں رینجرز نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کیا ہے۔ وہیں اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ ان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 9, 2023, 3:15 PM IST

Updated : May 9, 2023, 5:34 PM IST

پاکستان ڈان نیوز رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو پاکستان رینجرز نے اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ عمران کی گرفتاری ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب انہوں نے حال ہی میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایک افسر میجر جنرل فیصل نصیر پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ میجر جنرل فیصل نصیر انہیں مارنے کی کوشش کر رہے تھے۔ عمران کے اس بیان پر پاکستانی فوج نے ان کی سرزنش بھی کی تھی۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق عمران کو رینجرز نے القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔ عمران خان اپنے خلاف درج کئی مقدمات میں ضمانت لینے یہاں آئے تھے۔ وہیں عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

  • Imran Khan’s lawyer badly injured inside the premises of IHC. Black day for our democracy and country. pic.twitter.com/iQ8xWsXln7

    — PTI (@PTIofficial) May 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے وکیل عدالت کے احاطے میں بری طرح سے زخمی ہوئے ہیں۔ گرفتاری کے سلسلے پی ٹی آئی نے ٹویٹر پر عمران خان کو گرفتار کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کیا۔ انہوں نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'چئیرمین عمران خان کو رینجرز نے اغوا کر لیا، یہ مناظر ہیں۔ پاکستان کے بہادر عوام کو باہر نکل کر اپنے ملک کا دفاع کرنا چاہیے۔'

  • Rangers abducted PTI Chairman Imran Khan, these are the visuals. Pakistan’s brave people must come out and defend their country. pic.twitter.com/hJwG42hsE4

پی ٹی آئی ٹویٹر ہنڈل سے ایک اور ویڈیو جاری کیا گیا، جہاں عدالت کے احاطے میں بیٹھے عمران خان کو رینجرز نے شیشہ توڑ کر پکڑنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی نے کہا، 'عدالت کے احاطے میں رینجرز پاکستان کے قومی رہنما کے ساتھ ایسا سلوک کر رہے ہیں۔ یہ ناقابل یقین ہے۔'

ساتھ ہی اسلام آباد پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ وہیں آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ حالات معمول کے مطابق ہیں اور دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ اس کی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • عمران خان کو قادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیاگیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد ۔

    حالات معمول کے مطابق ہیں ۔ آئی جی اسلام آباد

    دفعہ 144 نافذ العمل ہے خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

    — Islamabad Police (@ICT_Police) May 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دوسری جانب نیب کے ڈائریکٹر عدالت پہنچے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس معاملے میں سماعت جاری ہے۔ عدالت نے نیب کے ڈائرکٹر کو سمن جاری کیا ہے۔ عدالت نے نیب کے ڈی جی کو 30 منٹ میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ غرو طلب ہے کہ گرفتاری کے بعد امران خان ابھی نیب کے دفتر میں ہے۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی نے ٹوئٹر پر اپنے حامیوں کو متحد ہونے کو کہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پی ٹی آئی نے شٹ ڈاؤن پاکستان کا کال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Blasphemy law in Pakistan شہباز حکومت نے عمران خان کے خلاف توہین مذہب قانون کو بطور ہتھیار استعمال کیا، امریکی رپورٹ

Last Updated : May 9, 2023, 5:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.