ETV Bharat / international

Jacinda Ardern Honored نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز

نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو 2019 کے کرائسٹ چرچ مسجد میں قتل عام اور کورونا کے وبائی امراض کے دوران بہترین کارکردگی پر ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز آرڈر آف میرٹ سے نوازا گیا ہے۔

Former New Zealand leader Jacinda Ardern
نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن
author img

By

Published : Jun 5, 2023, 9:14 PM IST

ایمسٹرڈم: اس سال کے شروع میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والی نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو ملک کے اعلیٰ ترین اعزازات میں سے ایک سے نوازا گیا۔ جسنڈا آرڈرن کو 'ڈیم گرینڈ کمپینین آف دی نیوزی لینڈ آرڈر آف میرٹ کا خطاب دیا گیا ہے۔ آرڈر آف میرٹ، جو 1996 میں قائم کیا گیا تھا، کسی بھی شعبے میں ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ولی عہد اور قوم کے لیے شاندار خدمات انجام دی ہوں یا جو اپنی شہرت، قابلیت، شراکت یا دیگر خوبیوں کے لیے مشہور ہوں۔

سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو 2019 کے کرائسٹ چرچ مسجد میں قتل عام اور کورونا کے وبائی امراض کے دوران بہترین کارکردگی پر اس خطاب سے نوازا گیا ہے۔ 42 سالہ سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اس وقت نیوزی لینڈ کو حیرت میں مبتلا کیا تھا جب جنوری میں انہوں نے وزارت عظمیٰ کے منصب سے استعفیٰ دیتے ہوئے سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جیسنڈا آرڈرن کے پیش رو وزیراعظم کرس ہپکنز نے کہا کہ جیسنڈا آرڈرن کو کنگس برتھ ڈے اور کورونیشن آنرز لسٹ میں ڈیم (لیڈی) کا اعزاز دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2017 سے 2023 تک وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد جیسنڈا آرڈرن کو جدید دور میں ہمارے ملک کو درپیش سب سے بڑے چیلنجوں میں سے کچھ کے دوران نیوزی لینڈ کے لیے ان کی خدمات کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2019 کے دہشت گردانہ حملوں اور کورونا وبا کے خلاف نیوزی لینڈ کے ردعمل کی قیادت ہمارے 40 ویں وزیر اعظم کے لیے شدید چیلنج کے ادوار کی نمائندگی تھی اور اس دوران میں نے پہلی بار دیکھا کہ نیوزی لینڈ کے ساتھ ان کی وابستگی پوری طرح برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس اعزاز کو قبول کرنے کے بارے میں پش و پیش میں مبتلا ہیں کیونکہ ان کا زیادہ تر کام تمام نیوزی لینڈ کے لوگوں کا اجتماعی عمل تھا۔ خیال رہے کہ 2017 میں پہلی بار وزیر اعظم منتخب ہونے والی جیسنڈا آرڈرن نے 2019 کے کرائسٹ چرچ مسجد کے قتل عام پر متاثرین سے ہمدردی کے لیے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کی تھی جس میں 51 مسلمان نمازی جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے تھے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.