ETV Bharat / international

Muhammad Noor Meskanzai Shot Dead بلوچستان کے سابق چیف جسٹس کا گولی مار کر قتل - محمد نور مسکانزئی کا قتل

پولیس حکام نے بتایا کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ہائی کورٹ کے ایک سابق چیف جسٹس کو جمعہ کے روز ایک مسجد کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ Former chief justice shot dead outside mosque

بلوچستان کے سابق چیف جسٹس کا گولی مار کر قتل

author img

By

Published : Oct 15, 2022, 12:03 PM IST

اسلام آباد: پاکستان میں صوبہ بلوچستان کے خاران علاقے میں ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کو جمعہ کے روز ایک مسجد کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اخبار ڈان نے خاران کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آصف حلیم کے حوالے سے ہفتے کے روز بتایا کہ کل نامعلوم حملہ آوروں نے مسجد کے باہر جج مسکانزئی پر فائرنگ کی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی موت ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے 'بہادر اور نڈر جج' کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔ کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اجمل خان کاکڑ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کے ساتھ عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ Muhammad Noor Meskanzai Shot Dead

یہ بھی پڑھیں: Bomb Blast in Pakistan پاکستان بم دھماکے میں تین افراد کی موت

کاکڑ نے ایک بیان میں کہا، "ہم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔" جسٹس مسکانزئی نے 26 دسمبر 2014 کو بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ بعد ازاں وہ وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس بن گئے، انہوں نے تاریخی فیصلے لیے، جن میں شریعت کے خلاف ربا پر مبنی بینکنگ نظام کا اعلان بھی شامل ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.