دمشق: دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور جنوب میں فوجی اڈوں پر جمعہ کی آدھی رات کو اسرائیل کے تازہ میزائل حملوں میں پانچ شامی فوجی ہلاک ہو گئے۔ Israeli Army Strike On Syria
شام کے فوجی ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا کہ شام کے فضائی دفاع نے جوابی کارروائی میں کئی اسرائیلی میزائلوں کو مار گرایا۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ حملوں میں دمشق اور السيدة زينب کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل نے طشام پر فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 3 شامی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Israeli Strike On Syria اسرائیلی فضائی حملہ میں تین شامی فوجی ہلاک
یو این آئی