ETV Bharat / international

Attack on Army in Pakistan جنوب مغربی پاکستان میں فوج پر حملہ ناکام، پانچ عسکریت پسند ہلاک - بلوچستان میں عسکریت پسند ہلاک

پاکستان کے بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے پانچ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ عسکریت پسندوں نے فوج کے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کو فوج نے ناکام بنا دیا۔ militants killed in Balochistan

جنوب مغربی پاکستان میں فوج پر حملہ ناکام، پانچ عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : May 13, 2023, 10:57 AM IST

اسلام آباد: پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے فوج کی ایک چیک پوسٹ پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے جمعہ کو دیر گئے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ جمعرات کی شب بلوچستان کے علاقے ہوشب میں پیش آیا۔ بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے فرار ہونے کے بعد انہیں پکڑنے کے لیے آپریشن شروع کیا، جس کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے ایک گروپ کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مڈبھیڑ کے دوران پانچ دہشت گرد مارے گئے، اور اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آس پاس کے علاقوں میں باقی ماندہ دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Seven Teachers Shot Dead پاکستان کے اسکول میں سات اساتذہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

آئی ایس پی آر نے کہا ’’سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے قوم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کی اپر کرم تحصیل میں ایک اسکول میں کم از کم سات اساتذہ کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل کے ہائی اسکول کے اسٹاف روم میں سات اساتذہ کو گولی مار دی۔ اس واقعہ میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جن کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.