روم: اٹلی میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں کم از کم پانچ لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی۔ مقامی خبررساں ایجنسی خلیج ٹائمس نے ہفتے کو معلومات دی۔ افسروں نے کہا کہ رڈار اسکرین سے طیارے کے غائب ہونے کے دو دن بعد بھی دو مسافر لاپتہ ہیں۔
ٹسکنی علاقے کے گورنر یوجینیو گیانی نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر ایک پہاڑی علاقے میں حادثے کا شکار ہوگیا اور ہفتے کو ہلاک شدگان میں سے پانچ کی لاش ملی۔ ہیلی کاپٹر نے جمعرات کو ٹسکنی کے لُکا شہر سے پرواز کی تھی اور شمالی شہر ٹریویسو کی طرف جارہا تھا، جس کے بعد پہاڑی اورجنگلی علاقے ک اوپر خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر رڈار اسکرین سے غائب ہوگیا۔ اطلاع کے مطابق ،ہیلی کاپٹر میں چار ترکی کے تاجروں سمیت سات لوگ سوار تھے۔ (یو این آئی)