موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے جنوبی حصے میں ایک فوجی تربیتی مرکز کے دروازے پر خودکش بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ چیف آف ڈیفنس فورسز اوڈووا یوسف ریز نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ صومالیہ کی قومی فوج نے حملہ ناکام بنا دیا، جس سے حملہ آور کو اپنے ہدف تک پہنچنے سے روک دیاگیا۔Suicide Bombing at Somalia Military Camp
انہوں نے کہا، 'جنرل دھاگابادن ملٹری ٹریننگ سینٹر پر حملے کے دوران حملہ آور اپنے ہدف کوحاصل نہیں کر سکے۔ سپاہیوں نے اسے اس کے ہدف تک پہنچنے سے روک دیا۔ ہم نے اس کے پیچھے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔'
عینی شاہدین کے مطابق، موغادیشو میں دو اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ایک نئے بھیس میں خودکش حملہ آور نے ایک سابق کینڈی فیکٹری کے قریب دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کیا جسے دہشت گردوں نے پہلے بھی نشانہ بنایا تھا۔
ایک عینی شاہد یوسف حسن نے بتایا کہ دھماکہ خیز جیکٹ پہنے ایک خودکش حملہ آورنے فوجی تربیتی کیمپ کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ وہ نوجوانوں کے ایک گروپ میں شامل ہوگیاتھا، جو کیمپ کے داخلی راستے پر بھرتی کے لیے قطار میں کھڑاتھا۔ الشباب دہشت گرد گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اس سے قبل 29 اکتوبر کو موغادیشو میں دو کار بم دھماکوں میں 120 سے زائد افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
یواین آئی